?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے ’آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ ’کے 4 برس مکمل ہونے پر پاکستان کی مسلح افواج اور قوم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھارت کے 2 لڑاکا طیاروں کو گرا کر ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا اور پاک فضائیہ نے اس کامیابی کو ’آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ‘ کا نام دیا تھا۔
آج اس آپریشن کو 4 برس مکمل ہونے پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ’بھارت نے پلواما فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی تھی، پاکستان کی جانب سے جرات مندانہ، پرعزم اور ذمہ دارانہ ردعمل نے بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا‘۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ دن (27 فروری) اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی امن پسند قوم ہے اور پاک افواج وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا ہمیشہ بھرپورطاقت سے جواب دیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے 27 فروری کی مناسبت سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’27 فروری 2019 کو پلوامہ حملے کے بہانے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا گیا جس پر آج قوم پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم سب کے ساتھ پرامن رہنے کے خواہاں ہیں، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں‘۔
سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے بھی 27 فروری کی مناسبت سے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’27 فروری 2019 کو ہماری حکومت نے بالاکوٹ پر بھارتی فضائی حملے کے جواب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کےفوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے احکامات دیے اور پاک فضائیہ نے پاکستان کی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مار گرایا جس کا ہواباز گرفتار ہوا‘۔
14 فروری 2019 کو مقبوضہ کشمیر کے شہر پلوامہ میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی بس پر حملے میں 44 بھارتی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جس کا الزام بھارت نے ہمیشہ کی طرح پاکستان پر عائد کیا تھا لیکن پاکستان نے اس کی تردید کی تھی۔
دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا، اسی دوران 26 فروری 2019 کوبھارتی طیاروں نے آزاد کشمیر کے علاقے بالا کوٹ میں دراندازی کی کوشش کی جسے پاکستانی طیاروں نے ناکام بنا دیا تھا۔
اس کے اگلے ہی روز یعنی 27 فروری کو بھارتی طیاروں نے ایک مرتبہ پھر دراندازی کی کوشش کی جس کے جواب میں پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا اور پاکستانی حدود میں گرنے والے ایک طیارے میں سے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرلیا تھا۔
تاہم گرفتاری کے چند روز بعد ہی پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے واپس بھارت کے حوالے کردیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ہم نہایت خوفناک دنوں سے گزر رہے ہیں:صیہونی میڈیا
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:ایسے میں جب حالیہ دنوں میں مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی میں
فروری
ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا: امریکہ
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹس نے آج ایک
فروری
ماضی کے حکمرانوں نے قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی:فرخ حبیب
?️ 12 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سیاسی
مارچ
روس اور نیٹو کے درمیان تصادم کا امکان
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں:بلغاریہ کے وزیر دفاع کا خیال ہے کہ ترکی کے کارگو
اگست
غزہ جنگ بندی کی قرارداد کے خلاف امریکی ویٹو پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے الجزائر کی جانب سے
فروری
جمہوریت عوام کی آواز اور قوم کی طاقت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
?️ 15 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
ستمبر
صیہونیوں کو مسلح کرنے کا تل ابیب کا خطرناک فیصلہ
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی ٹی وی چینل 12 کے ساتھ بات چیت میں ایک
جنوری
عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کیلئے ٹیکس نوٹس جاری
?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پی ٹی
اپریل