?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی لہر عارضی ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار تیز ہونے سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں جلد کمی ہوگی
عمران خان نے مزید کہا کہ سی پیک کی رفتار مزید تیز ہوگی، بیچ میں کورونا کی وجہ سے کافی مشکلات پیش آئیں، تمام سپلائی چینز (رسدی زنجیریں) متاثر ہوئیں اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں اشیائے خورو نوش کی قیمتیں بڑھیں، لیکن یہ عارضی ہے، جیسے جیسے کورونا ویکسین لگتی جارہی ہے اور وبا کا خوف کم ہورہا ہے، امید ہے کہ اس کے باعث اگلی لہر بہت کم ہوگی اور سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز ہوجائے گی اور مہنگائی کی عارضی مشکل جس کا ہم سامنا کررہے ہیں، وہ بھی نیچے آجائے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے شہر مٹیاری سے لاہور تک 886 کلومیٹر طویل 600 کے وی کی بجلی کی نئی ٹرانسمیشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں لائن لاسز تقریبا 4 فیصد ہیں، جب کہ اس سے پہلے لائن لاسز 17 فیصد تھے، ایک فیصد لائن لاسز سے ملک کو کئی ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔
عمران خان نے بتایا کہ ہماری بجلی کی ترسیلی لائنز بہت پرانی ہوچکی ہیں، جس کی وجہ سے لائن لاسز زیادہ ہیں، خاص طور پر پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے لائن لاسز بہت زیادہ ہیں، جس کی وجہ سے ہم بجلی ہوتے ہوئے بھی صارفین تک نہیں پہنچا سکتے، جس کے نتیجے میں عوام کو تکلیف ہوتی ہے، پرانی لائنوں پر سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، مٹیاری تا لاہور اسٹیٹ آف دا آرٹ جدید ترین ٹرانسمیشن لائن بچھائی ہے اور ابھی باقی لائنز پر بھی سرمایہ کاری کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کا آغاز بجلی کی پیداوار سے ہوا، جس میں سڑک اور پھر ٹرانسمیشن کے منصوبے شامل کیے گئے، اگلا مرحلہ صنعت کاری کا ہے، اس کے بغیر ملک میں دولت نہیں آسکتی ، دولت آئے گی تو ہم ملکی قرضے اتار سکیں گے، مقروض گھر اپنی آمدنی بڑھا کر ہی قرضے اتارتا ہے۔ واضح رہے کہ 886 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن 4000 میگاواٹ بجلی ترسیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کے لیے 1973 ٹاورز تعمیر کیے گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صنعاء نے واشنگٹن کو اپنی طاقت کیسے دکھائی؟
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں:یمن فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے قابض حکومت کے ساتھ
فروری
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران
مئی
امریکا کی کال آنے سے قبل عمران خان کو رہا کرنا چاہیے، مشاہد حسین
?️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سابق
مئی
بگن سے لاپتا ہونے والے 4 ڈرائیورز کی لاشیں مل گئیں، تشدد کے بعد گولیاں مارنے کا انکشاف
?️ 17 جنوری 2025 کرم: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع کرم
جنوری
پابندیوں کی ساست کیسے خود امریکہ کے گلے پڑ گئی؟روسی سفیر کی زبانی
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکہ میں تعینات روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ
ستمبر
امریکہ اس ماہ سلامتی کونسل کا صدر
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت اس ماہ (دسمبر) امریکہ
دسمبر
یوکرین کا اپنے فوجیوں کے ساتھ سلوک
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: یوکرین کی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر نے صوبہ خرسون
اگست
اسرائیل میں اختلافات عروج پر؛ کیا نیتن یاہو جانے والے ہیں؟
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:صہیونی فوج کے سابق چیف آف جنرل اسٹاف یائر گولان نے
جنوری