?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان 2025 میں جیل سے رہا ہوجائیں گے، تاہم ان کا سیاست میں کردار ختم ہوجائے گا۔
ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل ان کے اپنے ہاتھ میں ہے، تاہم انہوں نے ثابت کیا ہے کہ یہ اپنا بیڑہ خود غرق کرتے ہیں۔
صوبائی وزیر نے سیاسی و معاشی عدم استحکام پر سوال کے جواب میں کہا کہ سیاسی عدم استحکام کم ہوچکا ہے، یہ نئے سال میں مکمل ختم ہوجائے گا، پاکستان کے لیے معاشی طور پر نیا سال بہتر ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نئے سال سے ہمیں اچھی توقعات وابستہ کرنی چاہئیں، امید ہے نیا سال مجموعی طور پر پاکستان کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران 5 اگست 2023 سے جیل میں قید ہیں، انہیں توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، تاہم اس کے بعد انہیں مزید مقدمات میں گرفتار کرکے مختلف عدالتوں میں ٹرائل کے لیے پیش کیا گیا، بعض مقدمات میں عمران خان بری ہوچکے، متعدد کیسز میں ان کی ضمانتیں ہوچکی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی رہائی سمیت دیگر مطالبات کے لیے 24 نومبر 2024 کو پشاور سے اسلام آباد تک احتجاجی مارچ بھی نکالا گیا، اس دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے جھڑپیں بھی ہوئی تھیں، جس کے بعد مزید مقدمات درج کیے گئے تھے۔
پی ٹی آئی نے گزشتہ 16 ماہ کے دوران متعدد بار احتجاج کیا، تاہم عمران خان اب تک جیل میں بند ہیں۔
گزشتہ ماہ سے حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا جو عمل شروع کیا گیا تھا، اس کے دو سیشنز ہوچکے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ ہفتے مذاکرات کے تیسرے دور سے قبل بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے حتمی مطالبات پر مشاورت کے لیے حکومت سے مزید وقت مانگ لیا ہے، جب کہ اپوزیشن کی جانب سے 2 مطالبات بھی پیش کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کہتے آئے ہیں کہ بانی کی رہائی ہمارے مذاکرات کا مرکزی ایجنڈا ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ گمشدگی، انصاف لائرز فورم کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
?️ 6 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی
اکتوبر
صیہونیوں کو غزہ جنگ کے جاری رہنے کے نتائج پر تشویش
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار "معاریو” کے تازہ ترین سروے کے مطابق، اسرائیلی
اگست
انصارالله کا امریکی جوکر کو انتباہ
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:یمن کی انصارالله تحریک کے سکریٹری جنرل سید عبدالمالک الحوثی
فروری
اگر کوئی قوم امن چاہتی ہے تو اسے اپنے ہتھیار مضبوط کرنے ہوں گے: زلنسکی
?️ 26 ستمبر 2025اگر کوئی قوم امن چاہتی ہے تو اسے اپنے ہتھیار مضبوط کرنے
ستمبر
شہید رئیسی کے اعزاز میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس
?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک گھنٹہ قبل ایران
مئی
کرونا کے بارے میں سی آئی اے کا دعویٰ
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) نے دعویٰ کیا ہے
جنوری
ملک میں ’سلیکشن پروسس‘ روک کر الیکشن پروسس شروع کیا جانا چاہیے، فواد چوہدری
?️ 10 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے
دسمبر
امریکہ کے لیے "اسرائیل سب سے پہلے”!
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: لی موڈ ڈپلومیٹک ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں یہ
جولائی