?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) رواں برس سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 925 دہشت گرد مارے گئے اس دوران سینکڑوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سال2024ء کے دوران مجموعی طور پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف 59 ہزار 775 مختلف نوعیت کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، ان کامیاب آپریشنز کے دوران 925 دہشت گردوں بشمول خوارج کو ہلاک کردیا گیا جب کہ سینکڑوں گرفتار کیے گئے، گزشتہ 5 سالوں میں کسی ایک سال میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے، اس جنگ میں افواجِ پاکستان نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کے اس ناسور سے نمٹنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر169سے زائد آپریشنز افواجِ پاکستان، انٹیلی جنس، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اَنجام دے رہے ہیں، اس حوالے سے انٹیلی جنس ایجنسیز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز کے بروقت اقدامات کی وجہ سے دہشتگردی کے کئی منصوبوں کو کامیابی سے ناکام بنایا۔
معلوم ہوا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دُشمن کے نیٹ ورکس پکڑنے اور دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں بھی اہم کامیابیاں ملیں، ان کارروائیوں میں دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں بیرونی ساختہ اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ان آپریشنز کے دوران73 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی ہلاکتیں ہوئیں، اس کے علاوہ دہشت گردی میں ملوث 27 افغان دہشت گردوں کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔
مشہور خبریں۔
خیبر پختونخوا میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 9 جون 2025ڈی آئی خان (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا
جون
بائیڈن اور نیتین یاہو کی پس پردہ جنگ،وجہ؟
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس حکومت کی فوجی
جون
آل سعود اور صیہونی دوستی کے خلاف سعودی شہریوں کا احتجاج
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی صارفین اور کارکنوں نے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول
جنوری
برکس کے اندر اہم اور اسٹریٹجک پیشرفت
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی تعاون کے طاقتور پلیٹ فارم برکس (BRICS) نے
اپریل
عدم اعتماد کا معاملہ، ن لیگ کو پارٹی کے اندر مخالفت کا سامنا
?️ 1 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کو پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے
دسمبر
ہیرس کی ایران سے اپیل
?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی نائب صدر نے ایران پر صہیونی جارحیت کے حوالے سے
اکتوبر
روسی فوج کی یوکرائن کی طرف پیش قدمی کا مضحکہ خیز الزام
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:روس کے اعلیٰ سفارت کاروں نے امریکی میڈیا کے اس دعوے
فروری
وزیراعظم کی سیلاب اور بارشوں سے تباہی والے علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں
جولائی