پہاڑہمارے سیارے کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں : مریم نوازشریف

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پہاڑ ہمارے سیارے کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں، لہٰذا ان کا تحفظ کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لیے سیاحوں میں شعور اجاگر کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ ماحولیات کو نقصان پہنچائے بغیر سیاحت کو فروغ مل سکے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر ہر سال لاکھوں سیاح پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں، جو کسی بھی ملک کی معیشت کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان بھی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ حسین پہاڑی نعمتوں سے مالا مال ہے اور ان کا تحفظ ہم پر فرض ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ مری کو عالمی معیار کا سیاحتی مقام بنانے کے لیے ماسٹر پلان پر باقاعدہ عملدرآمد جاری ہے، جس کے تحت تمام غیر قانونی ہوٹلوں اور تجاوزات کو مکمل طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہاڑ موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، لہٰذا ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت پہاڑوں کے تحفظ کے لیے قومی حکمت عملی پر عمل کر رہی ہے اور ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بھی پرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے، کیونکہ یہ خطہ صحراؤں، پہاڑی سلسلوں، جھیلوں اور دریاؤں کی سرزمین ہے۔

مشہور خبریں۔

درآمدی بل میں کمی اور توانائی کی بچت کیلئے قومی منصوبہ تیار

?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے

منصوبے کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ پر قبضے کیلئے جج ٹرانسفر کیے گئے. منیراے ملک

?️ 30 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں اسلام آباد

بحران سے دوچار ٹیکساس پر کیا بیت رہی ہے؟

?️ 22 فروری 2021سچ خبریں:امریکی ریاست ٹیکساس کے بہت سارے حصے غیر معمولی شدید برفباری

بائیڈن کو کورونا نہیں ڈیمنشیا ہے: ٹرمپ

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:  ہفتے کے روز ہی امریکہ کے 79 سالہ صدر جو

صہیونی فوج دن رات یحییٰ السنور کی تلاش میں 

?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہنگری نے اتوار کی شام کہا

مغربی کنارہ؛ ٹھنڈا نہ ہونے والا غصہ

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کی حالیہ صورتحال اور قابض

اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کی تصدیق کے بعد بڑے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے غزہ تک رسائی کا مطالبہ کیا ہے

?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں صیہونی حکومت کی نسل

شام کے ساتھ رابطے کے لیے عرب ممالک کے سیاسی اقدامات

?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے شامی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے