?️
کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت ہوا، اجلاس کے بعد اسٹیٹ بینک کی طرف سے پریس ریلیز کے ذریعے مانیٹری پالیسی جاری کی گئی، ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث مہنگائی کا دباؤ بدستور موجود ہے، اس لیے پہلے ہی توقع تھی کہ اس بار بھی شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
دوسری طرف پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس پیر کی صبح ایک ہزار سے زیادہ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اوپر گیا، گزشتہ ہفتے کے دوران منافع اور اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ میں نئی خریداری نے تیزی کو فروغ دیا اور مارکیٹ نے 1 لاکھ 55 ہزار پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حد کو دوبارہ عبور کیا۔
بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ میں مختلف اہم شعبوں میں بھرپور دلچسپی دیکھی گئی جن میں کمرشل بینکنگ، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سی ایس)، بجلی کی پیداواراور ریفائنریز شامل ہیں، اٹک ریفائنری لمیٹڈ، حبکو، ماری پیٹرولیم، پاکستان آئل فیلڈز، پی پی ایل، پی ایس او، وافی، ایچ بی ایل، نیشنل بینک اور یو بی ایل سبز نشان میں ٹریڈ کرتے رہے اور تیزی کو سہارا دیتے رہے۔


مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرچکی ہے: صہیونی میڈیا
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل کے سیاسی تجزیہ کار زیوی بریل نے عرب ممالک کے
مئی
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے مظالم کو بے نقاب کردیا
?️ 7 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر
جون
اسلام آباد میں پتن کی عمارت کو سیل کرنا ناقابل قبول ہے، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان
?️ 23 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی
فروری
عراق کے بعض علاقوں سے امریکی انخلاء کا اعلان ایک دھوکہ
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: عراقی سیاسی تجزیہ کار ریاض الوحیلی نے کہا ہے کہ
اگست
جنگ بندی میں توسیع کی توقع نہیں ہے: یمنی نائب وزیر خارجہ
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: یمن کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے عارضی
جون
پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے رہائش گاہ کے باہر موجود، چیئرمین پی ٹی آئی کا کارکنوں سے خطاب جاری
?️ 5 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے
مارچ
نظام کی تبدیلی تک ہماری تحریک جاری رہے گی: حافظ نعیم الرحمان
?️ 22 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے
نومبر
پاکستان سمیت مزید 40 ممالک میں ’گوگل اے آئی پلس‘ پلان متعارف
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ’گوگل اے
ستمبر