?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام کیلئے نامزد کرنے کی مخالفت کردی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے نوبیل انعام یافتہ صدر ٹرمپ نے ایران کے معصوم شہریوں پر براہِ راست حملہ کیا، ٹرمپ کی نوبیل انعام کے لیے نامزدگی غلامی کی آخری حد ہے، شہباز شریف خوشامد چھوڑ کر ’ایبسولیوٹلی ناٹ‘ کہنے کی ہمت پیدا کریں، اقتدار کے لیے خوشامد کی بجائے قیدی نمبر 804 بن جانا کہیں بہتر ہے۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف خوشامد ضرور کریں مگر ملکی و قومی مفادات کا بھی خیال رکھیں، شہباز شریف کے نوبیل انعام یافتہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر براہِ راست حملہ کیا، صدر ٹرمپ نے 8 مرتبہ غزہ میں جنگ بندی کی قراردادوں کو مسترد کیا ہے، اب ایران اور اسرائیل میں ثالثی کے بجائے معصوم شہریوں پر حملے کیے جارہے ہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ جو مسلمانوں پر بم برسائے اسے نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنا ناقابلِ فہم ہے، خوشامد کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، شہباز شریف کے لیے یہ باعثِ شرم ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی نوبیل انعام کے لیے نامزدگی غلامی کی آخری حد ہے، شہباز شریف خوشامد چھوڑ کر ’ایبسولیوٹلی ناٹ‘ کہنے کی ہمت پیدا کریں کیوں کہ اقتدار کے لیے خوشامد کی بجائے قیدی نمبر 804 بن جانا کہیں بہتر ہے، عمران خان ’ایبسولیوٹلی ناٹ‘ پالیسی کی بدولت ہی عوام کے دلوں میں بسا ہوا ہے، انہوں نے کبھی امتِ مسلمہ کے خون کا سودا نہیں کیا، عمران خان نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کی عزت، وقار اور سربلندی کے لیے سوچا۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن کے گھر کے قریب مظاہرے
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے غیر انسانی حملوں میں فلسطینیوں کے لیے مختلف
نومبر
5 عرب ممالک نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کی مخالفت کی
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:کئی عرب حکام نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ سعودی
اپریل
پاکستا ن کے رسک فیکٹر سے متعلق بے بنیاد باتیں نہ پھیلائی جائیں
?️ 19 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ
نومبر
صیہونی فوج کا بیت المقدس کا محاصرہ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے یہودیوں کی عید کے موقع پر بیت القدس
اکتوبر
غزہ کی 80 فیصد سے زیادہ آبادی اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:ادارے UNRWA کے مطابق غزہ پر قابض فوج کے حملوں کی
دسمبر
شہباز شریف کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے سربراہ سے ملاقات
?️ 15 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بینک
فروری
فلسطین کے ملک کے قیام کے لیے عملی اقدام کا وقت آ پہنچا ہے
?️ 23 ستمبر 2025فلسطین کے ملک کے قیام کے لیے عملی اقدام کا وقت آ
ستمبر
یحییٰ سنور کا فلسطینی قوم اور دنیا کی اقوام کے نام اہم پیغام
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما اسامہ حمدان نے
ستمبر