🗓️
لاہور(سچ خبریں) یہ عدالت کی عزت کا سوال ہے، کسی کی جرات نہیں ہونی چاہیے کہ ہائیکورٹ کے حکم کو نہ مانے،حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق 2 فیصلوں پرعمل نہ ہونا عدلیہ اورپاکستان کی عزت کا سوال، جسٹس جواد حسن کے حمزہ شہباز حلف برداری کیس میں ریمارکس۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کی حلف برداری کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی کی جرات نہیں ہونی چاہیے کہ وہ عدالت کا حکم نہ مانے۔
ہائی کورٹ نے دو آرڈر پاس کئے لیکن انہیں نظرانداز کیا گیا۔آئین میں جوراستہ نظرآیا وہ اختیار کروں گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس جواد حسن کا حمزہ شہباز کے وکیل سے مکالمے میں کہنا تھا کہ ہائی کورٹ تو آرڈر پاس کرچکی ہے آپ توہین عدالت دائرکرلیتے۔حمزہ شہباز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ صدر مملکت اور گورنر کو حلف کے لیے ہدایات جاری کی گئیں لیکن حلف نہیں لیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے 26 اپریل کے فیصلے میں گورنر کو آئین کے تحت عمل کرنے کی واضح ہدایات دی تھیں تاہم گورنر پنجاب نے ایک بار پھر عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے بھی فاضل عدالت عالیہ کی آبزرویشن کا احترام نہیں کیا۔صدر مملکت اور گورنر پنجاب کا رویہ غدارانہ اور توہین آمیز ہے اوردونوں کا رویہ غداری کی کارروائی کا متقاضی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صوبے کے شہریوں اورحمزہ شہباز کے بنیادی حقوق کے لئے ہائی کورٹ مداخلت کرے اورصوبے کوآئینی طریقے سے چلانے کے لئے حلف لینے کا حکم دیا جائے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
جون کے اختتام تک پاکستان کو 3 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض ادا کرنا ہوگا، فچ
🗓️ 6 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوم برگ نے کہا ہے کہ رواں سال
مئی
I Was Not Expecting Maisie Williams’s Response to That Game Of Thrones Scene
🗓️ 22 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
شہباز گل نے یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا
🗓️ 31 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی سیاسی امور شہبازگل نے اسٹیٹ بینک بل
جنوری
یورپی یونین کے عہدہ دار کے دورہ تہران سے صہیونی خوفزدہ
🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ جنہوں نے ہمیشہ ایرانی عوام کے خلاف پابندیاں
جون
الیکشن کمیشن نے حکومتی دباو کو مسترد کر دیا
🗓️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ
نومبر
عرب ممالک کا امریکہ اور تل ابیب سے ایران کی طرف رخ
🗓️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار اوررائے الیوم اخبار کے ایڈیٹر
دسمبر
بحیرہ عمان میں صیہونی بحری جہاز پر حملہ کیسے ہوا؛امریکی فوج کا اعلان
🗓️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کے دھماکہ خیز
جولائی
روسی معیشت پر مغربی حملہ ناکام :پیوٹن
🗓️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:روسی صدر نے کہا کہ مغربی ممالک کسی بھی صورت میں
مارچ