?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ یہاں وہ لوگ بیٹھے ہیں جو بہت چھوٹے ہیں اور مسائل بہت بڑے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق صدارتی الیکشن میں حصہ لینے والے سینئر سیاستدان محمودخان اچکزئی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچےتواس موقع پر صحافی نےان سے پوچھا کہ ’آپ نے الیکشن کمیشن میں درخواست دی کہ الیکٹرول کالج نا مکمل ہے لیکن الیکشن کمیشن نے آپ کی درخواست مسترد کردی، اس پر کیا کہیں گے؟‘۔
صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے کہا کہ ’ان کو سیاست کی سمجھ نہیں پڑتی اگر وہ یہ کرلیتے تو ممکن تھا سب اتفاق رائے سے ہو جاتا لیکن یہاں وہ لوگ بیٹھے ہیں جو بہت چھوٹے ہیں اور مسائل بہت بڑے ہیں‘۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کی محمود خان اچکزئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری کو ہوچکے ہیں، آئین کے تحت 30 دن کے اندر صدارتی انتخاب لازم ہے، محمود خان اچکزئی سمیت امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا چکے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی ہو چکی ہے، محمود خان اچکزئی جانچ پڑتال کے وقت ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہوئے انہوں نے الیکٹورل کالج کے مکمل نہ ہونے پر اس وقت کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس وقت الیکٹورل کالج مکمل ہے اس طریقے پر وزیرِ اعظم اور چیف منسٹر کا چناؤ ہو چکا، الیکٹورل کالج کو نامکمل کہہ کر صدارتی الیکشن کو روکا نہیں جا سکتا، صدارتی انتخاب کو 30 دن سے زیادہ ملتوی نہیں کیا جا سکتا، حالیہ دنوں میں 22 ایم این ایز اور ایم پی ایز نے اپنی نشستیں خالی کیں، الیکٹورل کالج کا مطلب پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی موجودگی ہے، آئین بنانے والے خالی سیٹس کی وجہ سے الیکٹورل کالج کو نامکمل سمجھتے تو آئین میں واضح لکھتے، اس وقت پارلیمنٹ اورصوبائی اسمبلیوں میں الیکٹورل کالج موجود ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ صدارتی انتخاب سے ایک روز قبل سنی اتحاد کونسل کے نامزد صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کے بارے میں خط لکھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں، اس لیے الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے۔


مشہور خبریں۔
فرخ حبیب نے اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب ک نے
فروری
بائیڈن کی الٹی گنتی شروع
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ نیتن یاہو سے بات
اکتوبر
اسرائیل کا "اسٹریٹیجک معلومات کا خزانہ” ایران تک کیسے پہنچا؟
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: 17 خرداد 1404 کو، اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی
جون
شہباز شریف خصوصی دعوت پر30 تا 31 اکتوبرتک قطر کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ
?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم
اکتوبر
حماس نے 2021 کے پارلیمانی انتخابات کے لیئے اپنے انتخابی امیدواروں کی فہرست جاری کردی
?️ 30 مارچ 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے 2021 کے
مارچ
غزہ میں سب سے بڑی انسانی تباہی
?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جنگ کے دوبارہ
اپریل
ملائشیا کی عوام کا فلسطین کی حمایت میں زبردست مظاہرہ
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: ملائیشیا کے ہزاروں افراد نے اس ملک کے دارالحکومت کے
اکتوبر
میں ہمیشہ یہودیوں کا دوست اور ہیرو رہوں گا: ٹرمپ
?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ہمیشہ یہودیوں کے دوست اور
دسمبر