?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان،بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 فیصد کم ہونے کے باوجود پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تیاریاں،یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 4 روپے فی لیٹر اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ بین الاقوامی نرخوں میں معمولی اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں شرح تبادلہ میں کمی کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔ بینچ مارک برینٹ کی قیمتیں عام طور پر گزشتہ 10 دنوں کے دوران مستحکم رہی ہیں۔ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت اس وقت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 263 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہے۔
شرح تبادلہ میں اتار چڑھاو کے باعث یکم مارچ سے شروع ہونے والے 15 دنوں کیلئے جمعہ کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پٹرول 1 روپیہ سستا کرنے کا اعلان کیاتھا۔ 16 فروری سے 28 فروری تک کی مدت کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے کمی کر دی گئی تھی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کردیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق فی لٹر پٹرول کی قیمت 1 روپیہ کمی کے ساتھ 256روپے 13 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 4روپے کمی سے 283روپے 97 پیسے ہو گئی تھی ۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 20 پیسے فی لٹر کمی ہونے سے 171روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 5 روپے 25 پیسے کمی سے 155روپے 81 پیسے ہو گئی تھی۔یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی 16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
شباک نے امریکہ میں نیتن یاہو کے بیٹے کے محافظوں کو بڑھایا
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharonot اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع
نومبر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں ڈھونگ انتخابات غیر قانونی بھارتی قبضے کو جائز قراردینے کی کوشش ہے : مشعال ملک
?️ 30 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند
ستمبر
طالبان کو اپنے مخالفین کو بھی حکومت میں شامل کرنا چاہیے: یورپی یونین
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:افغانستان میں یورپی یونین کے نائب سفیر نے طالبان کی حکومت
فروری
شام کے علاقے دیر الزور میں کئی راکٹ گرے
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے جمعہ کی صبح
اگست
معروف بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر بھی کووڈ کا شکار ہوگئیں
?️ 8 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) کووڈ کی نئی لہر نے دنیا بھر سمیت بالی
جنوری
الیکشن کمیشن سیاسی بحران کے حل کیلئے فوری انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، بلاول
?️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول
ستمبر
نیتن یاہو کا صیہونی انتخابات پر اعتراض
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نے تبدیلی والی حکومت تشکیل دینےاورا
جون
حماس کب جنگ بندی پر راضی ہوگی؟
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: اسامہ حمدان نے اعلان کیا کہ ہماری ترجیح غزہ پر
دسمبر