🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول مزید مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا،وزیرخزانہ کاکہناہے کہ یکم جولائی سے پیٹرول کے نرخ مزید بڑھا دئیے جائیں گے۔
وزیر خزانہ نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کے دوران کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی لگائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ اوگرا کی سمری آنے کے بعد وزیرعظم شہباز شریف حتمی منظوری دیں گےلیکن میں سیلز ٹیکس لگانے کے حق میں نہیں ہوں۔
اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کا قلمدان سونپنے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا ہے ان کو عہدے پر برقراررکھنا یا نہ رکھنا وزیراعظم کی صوابدید ہے ،وہ اگر کام سے مطمئن نہیں تو وزیر کو تبدیل کر سکتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں یہ ہوتا رہتا ہے۔
وزیراعظم تو ان کے ساتھ اگلے کئی دنوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں لیکن مستقبل کا کسی کو پتہ نہیں ہوتا جیسے اسد عمر کے ساتھ ہوا،وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے انٹرویوز میں بھی وہ پینل میں شامل تھے۔ ادھروزیر خزانہ نے پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل ملز 1 روپے میں فروخت کرنے کی پیش کش کر دی، مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے 2 بڑے سرکاری ادارے پی آئی اے اور اسٹیل ملز کو صرف 1 روپے میں فروخت کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل ملز اور پی آئی اے اگر کوئی ہم سے 1 روپے میں خرید لے تو بہت فائدہ مند ہے، تاہم ان اداروں کو کوئی نہیں خریدے گا کیونکہ ان کی ایکویٹی مائنس میں چل رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ پی آئی اے کے حوالے سے دوست ممالک سے بات کی ہے، اگر دوست ممالک نے پی آئی اے نہ خریدی تو کچھ اور سوچیں گے۔ جبکہ اس وقت اسٹیل ملز کا مسئلہ زیادہ اہم ہے، اسٹیل ملز پر 2 روز پہلے بھی اجلاس کیا تھا، انہیں کام کرنے کو کہا ہے، 19 ہزار میں سے ساڑھے 4 ہزار ایکڑ اراضی لیز پر دے رہے ہیں، اسٹیل ملز کی جو اصل جگہ ہے اسے الگ کر رہے ہیں، اسٹیل ملز کا قرض کسی اور کمپنی پر منتقل کر رہے ہیں، ہم اس سال کے آخر تک کچھ نہ کچھ پرائیویٹائز ضرور کریں گے
مشہور خبریں۔
ترکی کے انتخابات اور مغربی ایشیا میں بائیڈن کی ایک اور شکست
🗓️ 6 جون 2023سچ خبریں:ترکی کی انتخابی میراتھن ختم ہو گئی جبکہ رجب طیب اردوغان
جون
بنگلہ دیش کوصیہونیوں کے ساتھ خفیہ تعلقات مہنگے پڑ گئے
🗓️ 7 فروری 2021سچ خبریں:بنگلہ دیشی امن فوجیوں کے ذریعہ صیہونیوں سے جاسوسی کے سازوسامان
فروری
وزیر اعظم نے ایک اور یو ٹرن لیا
🗓️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایک اور یور ٹرن لیا
مارچ
بینکنگ مارکیٹ میں متوازی شرح تبادلہ دوبارہ نمایاں
🗓️ 19 نومبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنسی مارکیٹ
نومبر
ایوانکا ٹرمپ 2024 کے الیکشن میں اپنے والد کی حمایت کیوں نہیں کر رہیں؟
🗓️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:گارڈین میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں ایوانکا ٹرمپ کے 2024
نومبر
بھارت کشمیریوں کی آواز کو طاقت کے بل پر دبانے کی پالیسی پر مسلسل عمل پیرا ہے، حریت کانفرنس
🗓️ 19 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ
حزب اللہ کے حال ہی میں شہید ہونے والے کمانڈر نے فلسطینیوں کے لیے کیا کیا؟
🗓️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: جہاد اسلامی تحریک کے سکریٹری جنرل نے حزب اللہ کے
جنوری
غزہ میں جنگ کم از کم مزید سات ماہ تک جاری رہنے کا امکان
🗓️ 30 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مشیر تساہی ہانگبی نے
مئی