?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہیلتھ سسٹم کو بے مثال بنانے جا رہے ہیں، ہماری حکومت ہیلتھ سسٹم میں جو کرنے جارہی ہے وہ نظام شاید ہی دنیا میں کہیں اور ہو۔پاکستان میں سسٹم صرف اشرافیہ کے لیے بن گیا تھا لیکن اب صحت کارڈ کے ذریعے کوئی بھی شخص نجی اسپتالوں میں علاج کرا سکتا ہے۔
اسلام آباد میں صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے صحت کارڈ کا بہت بڑا اقدام اٹھایا ہے، ہر خاندان کے پاس 10 لاکھ روپے کا ہیلتھ کارڈ ہو گا، صحت کارڈ پر سرکاری اسپتال کے علاوہ پرائیویٹ اسپتال میں بھی علاج کرایا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے برطانیہ کے صحت کے نظام نے متاثر کیا، برطانیہ کا ہیلتھ سسٹم دنیا میں سب سے اچھا سسٹم ہے لیکن جو ہم کرنے جا رہے ہیں ایسا پروگرام دنیا میں شاید ہی کہیں ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سسٹم صرف اشرافیہ کے لیے بن گیا تھا لیکن صحت کارڈ کے ذریعے کوئی بھی شخص نجی اسپتالوں میں علاج کرا سکتا ہے، ماضی کے حکمرانوں کو کھانسی بھی ہوتی تھی تو علاج کے لیے بیرون ملک چلے جاتے تھے جبکہ میانوالی جیسے پسماندہ علاقوں سے لوگوں کو سرکاری اسپتالوں میں علاج کے لیے راولپنڈی جانا پڑتا تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنی مہم عثمان بزدارکے خلاف چلی اتنی کسی وزیراعلیٰ کے خلاف نہیں چلی، سروے آیا تو عثمان بزدار سب سے زیادہ کامیاب وزیراعلیٰ بن گئے۔وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی عوام دیتی ہے، جب عوام ملک کو اپنا مانتی ہے تب قوم کھڑی ہوتی ہے، ساڑھے 400 ارب روپے ہیلتھ کارڈ پر خرچ کیے جا رہے ہیں، 5 مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنا رہے ہیں، ہم دنیا کے لیے ایک مثال بنیں گے کہ فلاحی ریاست کیا ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسپتالوں کو سہولتیں دے رہے ہیں، پرائیویٹ اسپتالوں کو سستی زمینیں بھی مہیا کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عراق میں داعش کی نئی نسل کو سرگرم کرنے کی امریکی کوشش
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:عراقی ذرائع کے مطابق امریکہ نے عراق کی سلامتی کو غیر
جنوری
پی ٹی آئی کارکنوں کی سندھ ہائی وائی پر دھرنے کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گیا
?️ 7 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) انتظامیہ نے گزشتہ روز مبینہ طور پر سندھ اسمبلی
فروری
یوکرائنی بحران کے سیاسی حل کے لیے سعودی عرب کی حمایت
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے
ستمبر
افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا، امریکا کے لیئے ذلت آمیز شکست
?️ 19 اپریل 2021(سچ خبریں) بیس برس قبل گیارہ ستمبر 2001ء کے روز امریکا کے
اپریل
چین مشرق وسطیٰ میں ہماری جگہ لینا چاہتا ہے: امریکہ
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:دہشت گرد تنظیم سینٹ کام کی فضائیہ کے کمانڈر نے مغربی
اکتوبر
عراق میں 24 گھنٹے میں دو امریکی فوجی قافلوں پر حملہ
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:عراقی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں عراق
اپریل
خیبر میں پولیس، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
?️ 27 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز
اپریل
استنبول کے میئر کی گرفتاری: کردوں کا کردار اور اردگان کے سامنے ممکنہ راستے
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کی عدلیہ کی جانب سے استنبول کے میئر اکرم
مارچ