ہنگو: فوجی پوسٹ پر دہشت گردوں کی حملہ، ایک سپاہی شہید

ہنگو: فوجی پوسٹ پر دہشت گردوں کی حملہ، ایک سپاہی شہید

?️

خیبر پختونخوا(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔ علاقے میں کسی دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس کارروائی کی جارہی ہے۔حالیہ مہینے میں سیکیورٹی فوسز پر حملوں میں تیزی آئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر’ سے جاری بیان کے مطابق ‘ضلع ہنگو کے علاقے تھل میں رات گئے دہشت گردوں نے فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس پر اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر جواب دیا’۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘فائرنگ کے تبادلے کے دوران 26 سالہ سپاہی وقاص شہید ہوئے، جن کا تعلق مانسہرہ سے تھا’۔آئی ایس پی آر کے مطابق ‘علاقے میں کسی دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس کارروائی کی جارہی ہے’۔

اس سے قبل 14 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے ضم شدہ ضلع شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا تھا۔آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور اس دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد عارف اللہ عرف داد اللہ ہلاک ہوگیا۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں ملک میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ ماہ جنوبی وزیرستان کے علاقے عثمان منزہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ اسی آپریشن میں 7 فوجی شہید ہوگئے تھے۔

اس سے قبل یعنی ستمبر کے اوائل میں کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر ایک چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے میں فرنٹیئر کور کے کم از کم چار اہلکار شہید اور 18 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔علاوہ ازیں 31 اگست کو شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دوسلی میں کلیئرنس آپریشن کر رہی تھیں کہ آئی ای ڈی پھٹ گیا۔اگست میں بلوچستان کے ضلع زیارت میں لیویز اہلکاروں کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 3 لیویز اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

 

مشہور خبریں۔

پاکستان اور ایران نے ایک اور بارڈر پوئنٹ کا افتتاح کیا

?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مند رَگ

7 ستمبر 1965: بھارت کی پاکستان کو جنگ کا دائرہ مشرقی پاکستان تک بڑھانے کی دھمکی

?️ 7 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 7 ستمبر پاکستان کے دفاع کا وہ یادگار

جب قوم ظلم اور کرپشن کے خلاف کھڑی نہیں ہوتی تو اس میں اضافہ ہوتا ہے:وزیر اعظم عمران خان

?️ 13 مارچ 2022حافظ آباد:(سچ خبریں) حافظ آباد میں تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب

پانچ منٹ سے کم عرصے میں صیہونیوں کو تباہ کر سکتے ہیں:حماس

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عہدہ دار اسماعیل ہنیہ

تل ابیب شام میں بحران پیدا کرنے کی کوشش میں

?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے شام کے جولانی نامی

پی ٹی آئی نے عثمان بزدار سمیت جنوبی پنجاب کے 22 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا

?️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیر

امریکہ کی ایران کے ساتھ عارضی معاہدہ کرنے کی کوشش،ایران کا انکار

?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن تہران کے ساتھ

پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

?️ 15 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز نے گلگت بلتستان قانون ساز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے