🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں)رحیم یار خان میں مندر حملہ کیس میں ہندو بچے کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے حکومتی وکیل سے کہا کہ فوٹیج میں ملزمان کے چہرے پہچانے جاسکتے ہیں، آپ نے نادرا کو خط لکھ دیا ہوگا، نادرا کی مرضی ہے دوسال بعد جواب دے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پولیس کا کام خط لکھنا نہیں ،خط بابو لکھتے ہیں، پولیس نے کارروائی کرنا ہوتی ہے۔ سماعت کے دوران ہندو بچے کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے گرفتار ملزمان کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی بھی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قائم ہوئے اتنا عرصہ ہو گیا ہے اور ہم ڈاکوؤں سے جان نہیں چھڑوا سکے۔ جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ کچے کا علاقہ سندھ کے ساتھ بھی لگتا ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہر طرف سے مل کر کارروائی کریں تو کیسے نہیں کام ہوتا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت اور آئی جی کچے میں سکیورٹی یقینی بنائیں۔
سپریم کورٹ نے گاؤں بھونگ میں سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی برقرار رکھنے کی ہدایت کردی۔ یاد رہے کہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں تشویش ناک واقعہ پیش آیا جب صادق آباد میں واقع ایک قدیم مندر پر مشتعل افراد نے حملہ اور توڑ پھوڑ کے بعد مندر کو نذر آتش کر دیا،2 گروپوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا مذہبی رنگ اختیار کر گیا تھا جس کے بعد ایک گروپ کے مشتعل افراد نے علاقے میں واقع ہندؤوں کے قدیم مندر پر دھاوا بول دیا۔
جبکہ علاقے میں کشیدگی کی وجہ سے ایم 5 موٹروے بھی بند کر دی گئی۔معاملے پر وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس نے نوٹس لیا تھا۔ جبکہ حکومت نے مندر کی بحالی کی ذمہ داری بھی لی تھی۔ جس کے بعد اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقہ بھونگ میں مشتعل افراد کے ہاتھوں توڑپھوڑ سے متاثر ہونے والا مندر بحال کردیا گیا۔ 11 اگست کو پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین رمیش کمار نے توڑ پھوڑ کے بعد بحال کیے جانے والے مندر کا افتتاح کیا۔
بھونگ مندرمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین رمیش کمارنے کہا کہ انتظامیہ نےایک ہفتےمیں حیران کن طورپرمندر کی بحالی کا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس نے معاملے کا نوٹس لیا، ان کے نوٹس سے ثابت ہو گیا کہ ریاست اقلیتوں کے ساتھ ہے۔ رمیش کمار نے مزید کہا کہ پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کے حوالے سے برابری کے حقوق ہیں، منفی عناصر کو مثبت رویے سے شکست دیں گے۔
مشہور خبریں۔
مہوش حیات نے بھی سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا
🗓️ 24 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ
جولائی
الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی , وزیراعلیٰ خیبر پختونخوانے جواب جمع کرا دیا
🗓️ 22 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں )الیکشن کمیشن نے این اے 24 چارسدہ کے
ستمبر
بغاوت پر اکسانے کا کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ سے عمران خان کی 3 مئی تک عبوری ضمانت منظور
🗓️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں کے خلاف بیانات
اپریل
پی ٹی آئی نے ’مداخلت‘ کا معاملہ عدالت سے باہر طے کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا
🗓️ 19 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی
مئی
دنیا میں بھوک سے مرنے والوں کی تعداد
🗓️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے اداروں کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق
جولائی
اسرائیل کو تعلیمی پابندیوں کے چیلنج کا سامنا
🗓️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: صہیونی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق 2023 میں غزہ
نومبر
صیہونی یمنیوں کو اپنے لیے خطرہ کیوں سمجھتے ہیں؟
🗓️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی داخلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ نے اسرائیل کے
نومبر
ہمارے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں جو پارٹی توڑنا چاہتے ہیں: عمران خان
🗓️ 6 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان نےکہا ہےکہ ہمارے
اپریل