ہم صرف مشاورتی اجلاس کیلئے لاہور جا رہے ہیں کوئی جلسہ یا احتجاج نہیں کر رہے ، بیرسٹرگوہر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ ہم صرف مشاورتی اجلاس کیلئے لاہور جا رہے ہیں، ہم کوئی جلسہ یا احتجاج نہیں کر رہے بلکہ صرف پارٹی پارلیمنٹرینز کے ساتھ ملاقات ہے، گرفتاریوں کا کوئی امکان نہیں،خیبرپختونخواہ ہاؤس اسلام آباد پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہماری تحریک پرامن ہے۔

بیرسٹرگوہر نے ہماری تحریک کامقصد صرف اور صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہے۔ہم پرامن شہری ہیں ہمارا مقصد انتشار کی سیاست کرنا نہیں ہے اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی احتجاجی اقدام کیلئے لاہور نہیں جا رہے۔

ہم اپنے پارٹی رہنماؤں سے پارٹی معاملات پر مشاورت کرینگے او ر واپس آجائیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر بھی خیبرپختونخواہ ہاؤس اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سے مشاورت کی۔پاکستان تحریک انصاف نے اپنی احتجاجی تحریک کو منظم اور مؤثر بنانے کیلئے آج خیبرپختونخواہ ہاؤس پنجاب اور لاہور میں مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب کیاہوا ہے۔ اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام منتخب اراکین کو مدعو کیا گیا ہے جس کا مقصد آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت اور تحریک کے اگلے مرحلے کو حتمی شکل دینا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال، احتجاجی حکمت عملی، اور کارکنوں کی متحرک شرکت جیسے امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس میں ایم این ایز، ایم پی ایز، اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی جن سے تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں۔بعدازاں خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینئر رہنما علی امین گنڈاپور کی قیادت میں قافلے کی صورت میں لاہور روانہ ہوگئے۔

قافلے میں شامل اراکین کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد وہ فوری طور پر واپس آ جائیں گے۔ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور آج شام تک لاہور پہنچیں گے جہاں ان کی ملاقاتیں اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان بھچڑ سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں اور پنجاب اسمبلی کے ارکان سے متوقع ہیں۔دورہ لاہور کے دوران علی امین گنڈاپور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں آزادی تحریک کی آئندہ حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کرینگے۔یہ اہم اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پی ٹی آئی ملک گیر احتجاجی سرگرمیوں کی دوبارہ تنظیم کی طرف بڑھ رہی ہے اور پارٹی کے قائدین آئندہ دنوں میں سیاسی دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

انسانی حقوق کونسل کی ایران مخالف اور غیر تعمیری قرارداد منظور

?️ 25 مارچ 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے حالیہ جارحانہ جنگ

 امریکہ ایران کے ساتھ احترام اور مذاکرات کا راستہ اپنائے:پاکستانی اخبار

?️ 31 جنوری 2026 امریکہ ایران کے ساتھ احترام اور مذاکرات کا راستہ اپنائے:پاکستانی اخبار  پاکستان

امریکہ کا شام میں اپنی فوج میں اضافے کا خاموش اعتراف

?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: پینٹاگون کے چیف ترجمان نے جمعرات کو انکشاف کیا کہ 2000

غزہ کی جنگ میں ہم شکست کھا چکے ہیں: اسرائیلی جنرل کا اعتراف

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل اسحاق بریک نے تسلیم کیا

امریکہ میں کورونا وائرس کی اصل کی تحقیقات کا مطالبہ

?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ کل چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے

اپوزیشن نے اپنی بات رکھ دی ہے اور اب بات حکومت پر ہے، شاہد خاقان عباسی

?️ 28 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی

مختلف ممالک اور بین الاقوامی میڈیا میں عالمی یوم القدس کے انعقاد کی عکاسی

?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:عالمی یوم القدس کی تقریبات دنیا کے مختلف حصوں میں منعقد

سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال

?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کل جمعہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے