?️
کراچی (سچ خبریں) وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اپنے قومی اور صوبائی سفر میں انتہائی اہم موڑ سے گزر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان(MAP) کے 25ویں سالانہ کنونشن سے خطاب میں کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب اور سندھ کے ماتھے کا جھومر ہے، اس تقریب کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے، آج ملک کی بہترین ذہانت یہاں موجود ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں معاشی، ماحولیاتی اور انفرااسٹرکچر جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں سیاسی مفادات سے بڑھ کر کامیابی اور اور بلندی کی جانب بڑھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کامیاب اور پائیدار ترقی کے لیے انسانی سرمائے کو بہتر انداز میں استعمال میں لانا ہوگا، سسٹم کی کارکردگی میں مزید بہتر ی اور تیزی لانی ہوگی، انفرااسٹرکچرکی بحالی کے کلیدی شعبوں میں ترجیحی بنیادوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں، مضبوط معیشت کے لیے بہترین انفرااسٹرکچر اور ہنر مند افراد درکار ہوتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم میں وسعت لارہے ہیں تاکہ ٹرانسپورٹ نیٹ کو بڑھایا جاسکے، ساتھ کراچی کے پانی کی اہم ضرورت کو پورا کرنے جارہے ہیں، کےفور واٹر سپلائی اسکیم کو بروقت تکمیل تک پہنچائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ وہ ہم نے صحت کے شعبے میں کثیر سرمایہ کاری کی ہے، سندھ کی بہتری اور پائیداری کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب یمن سے نکلنے کی تلاش میں
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں: ایک انگریزی اخبار نے یمن کی جنگ کا تجزیہ کرتے
دسمبر
ہزاروں برطانویوں کا فوری پارلیمانی انتخابات کا مطالبہ
?️ 7 نومبر 2022سچ خبریں:برطانیہ کے دارالحکومت میں ہزاروں شہری سڑکوں پر آئے اور فوری
نومبر
کشتی صُمُودکی تازہ ترین صورتحال
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: بحیرہ روم میں یونان کے جنوبی علاقائی پانیوں میں 50
ستمبر
یورپی ممالک نے اسنپ بیک اکٹیو کر کے بڑی غلطی کی:روسی سفارتکار
?️ 29 اگست 2025یورپی ممالک نے اسنپ بیک اکٹیو کر کے بڑی غلطی کی:روسی سفارتکار
اگست
مقبوضہ جموں وکشمیر میں جی20 اجلاس کے انعقاد کے خلاف پیر کو مکمل ہڑتال کی جائے گی
?️ 20 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی جانب سے
مئی
حماس کے ایک ممتاز لیڈر کا انتقال
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک ممتاز رہنما کا آج
مارچ
فیس بک اور انسٹاگرام کے خلاف یورپی کمیشن کی کارروائی
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: یورپی یونین کمیشن نے میٹا کمپنی کا کیس دوبارہ کھول دیا
مئی
اسرائیل عملی طور پر جنگ ہار چکا ہے
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:برطانوی اخبار مڈل ایسٹ مانیٹر نے جمعرات کے روز ایک رپورٹ
دسمبر