?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم امریکا کو افغانستان کیخلاف ہوائی اڈے نہیں دیں گے، طالبان سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ ٹی ٹی پی یا دوسرے لوگوں کو ایسا کام نہیں کرنے دیں گے جس سے پاکستان کے لوگوں کی جان ومال کو نقصان پہنچے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 150ایگل اسکواڈ اسلام آباد میں گشت کررہے ہیں۔ 4یا 5 تاریخ کو اسلام آباد میں 1122کا اجرا کرنے جارہے ہیں، زخمی اہلکاروں کو ذاتی طورپر 25،25 ہزار روپے انعام دوں گا۔ بجٹ انشاء اللہ 30 تاریخ تک کامیابی سے پاس ہوجائے گا، پاکستان میں عمران خان کی وجہ سے استحکام آیا، ہمارے اوپر عالمی سطح پر دباؤ دالنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں اپنے سکیورٹی اداروں اور ڈاکٹروں پر فخر ہے جنہوں نے کوویڈ 19کا مقابلہ کیا، ملک میں جلوس جلسہ ہر آدمی چاہتا ہے کہ ڈی چوک کی طرف آئے، خواہ اس کا فاصلہ سینکڑوں میل کا کیوں نہ ہو، وہ اسلام آباد کی طرف آتا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کا بہت بڑا فیصلہ ہے کہ ہم امریکا کو افغانستان کیخلاف ہوائی اڈے نہیں دیں گے، پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، ہم طالبان سے توقع رکھتے ہیں کہ ٹی ٹی پی یا دوسری تنظیموں کو ایسا کام نہیں کرنے دیں گے جس سے پاکستان کے لوگوں کی جان ومال کونقصان پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ افغان بارڈر پر 88 فیصد باڑ لگا دی ہے، ہم پاک افغان سرحد پر اگلے مہینے تک 100فیصد فیسنگ ہوجائے گی۔ایران بارڈر پر 46 فیصد باڑ لگ چکی اس سال کے آخر تک مکمل ہوجائے گی۔ روائتی راستوں سے ہٹ کر جو لوگ پاکستان میں داخل ہوتے تھے ان کی اسمگلنگ روکی گئی ہے، اس کا کریڈٹ سکیورٹی اداروں کو جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظر ثانی کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری
?️ 22 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} سپریم کورٹ نے جسٹس فائز عیسی کی نظرثانی درخواستیں
فروری
اسلام آباد میں اسموگ خطرات پر پاک ای پی اے کی دفعہ 144 نافذ کرنے کی سفارش
?️ 2 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں اسموگ کے بڑھتے خطرات کے
نومبر
سندھ کا ترقیاتی بجٹ باقی صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، وزیراعلیٰ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس
?️ 15 جون 2024سندھ : (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ
جون
عمران خان نے کبھی موجودہ آرمی چیف سے ملاقات کی درخواست نہیں کی، فواد چوہدری
?️ 7 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری
مارچ
کورونا اور ویکسین سے متعلق افواہیں پھیلانے پر فیس بک کی جانب سے پابندی عائد
?️ 20 اگست 2021نیویارک (سچ خبریں) فیس بک انتظامیہ نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے کورونا
اگست
یمن جنگ کے بارے میں امریکہ کا بیان
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ
جون
ورلڈ فوڈ پروگرام کی فلسطینی عوام کی امداد منقطع!
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں رہنے والے 200000 سے
مئی
امریکہ اسرائیل کے سائبر حملے کا اصل مجرم
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم نے ایک متعلقہ تحقیق میں اعلان کیا ہے
اپریل