?️
نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں ملکر آبی وسائل کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ کل بجٹ پیش کیا جائے، حکومت کی کوشش ہے عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالیں، معاشی بحالی کے عمل کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ سے دفاعی شعبے میں پوری دنیا میں پاکستان کی دھاک بٹھائی ہے، معاشی ترقی کے میدان میں پاکستان کی دھاک بٹھائیں گے ، اس کے لئے ضروری ہے کہ قومی پیداور میں اضافہ کریں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی برآمدات کو فروغ دے کر میڈ ان پاکستان کو عالمی دنیا میں متعارف کروائیں گے جس سے پاکستان اپنے مستقبل کی زرمبادلہ ضروریات کو پورا کر سکیں، پاکستان ایک زرعی معیشت اور اسے موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ اس سال زراعت میں جو مشکلات آئی ہیں موسمیاتی تبدیلیاں ہیں، بہت بڑا چیلنج پاکستان کی آبی سکیورٹی ہے، جیسے بھارت آبی جارحیت کر رہا ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم سب مل کر ملک کے آبی وسائل کی ترقی کے لئے کام کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان اس کے لئے ایک پروگرام شروع کر رہے ہیں، اس کا مقصد ہے کہ پاکستان کے آبی وسائل کو فل فور مکمل کریں، ہمیں اپنی آبی ضروریات کے لئے کسی پر انحصار نہیں کرنا چاہیے،اس کے لئے حکومت جلد اہم اقدامات اٹھائے گی۔
مشہور خبریں۔
جرمنی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑی ہڑتال کا آغاز
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:عوامی نقل و حمل کے شعبے میں انتباہی ہڑتال شروع ہو
مارچ
مزید تحقیقات کے لیے فرانسیسی وزیر خارجہ کا ترکی کا دورہ
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے کہا کہ
ستمبر
پاکستان کی اسرائیل ایران کشیدگی کے پیش نظر شہریوں کیلئے سفری ایڈوائزری جاری
?️ 19 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اسرائیل ایران کشیدگی کے پیش نظر
جون
ملکی مسائل حل کرنے کیلئے پائیدار عالمی تعلقات ضروری ہیں، بلاول بھٹو
?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ
جون
22 سال شوبز سے منسلک علی افضل نے اچانک انڈسٹری کیوں چھوڑ دی؟
?️ 28 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکار علی افضل خان کا کہنا ہے کہ
جنوری
امریکہ پر کتنا قرضہ ہے؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی قومی قرضہ پہلی بار 33 ٹریلین ڈالر سے تجاوز
ستمبر
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کی بہنوں، عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع
?️ 20 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی
اپریل
پنجاب کیلئے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کا مسودہ منظور کر لیا گیا
?️ 23 جون 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب کیلئے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کا مسودہ منظور کرلیا
جون