ہمارے پاس گیس اورتوانائی نہیں ہے۔مصدق ملک

?️

کراچی(سچ خبریں)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کاکہناہے کہ ہمارے پاس گیس اور توانائی نہیں ہے،جولائی کےبعد توانائی بحران کم ہونا شروع ہوگا،مون سون کی بارشوں کی وجہ سے پانی کا ذخیرہ ہوگااوراتنی دیر میں بیرون ملک سے آئل بھی آجائے گا،
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دو کمپنیاں گیس سپلائی کررہی ہیں،ملک میں توانائی کاانحصار ان دوکمپنیوں پر ہے،بیرون ملک سے 12 ملین یونٹ ایل این جی لاتے ہیں،منگوائی گئی ایل این جی کارخانوں کودے رہے ہیں،انکا کہناتھا کہ فرنس آئل ایک ماہ میں 5 دفعہ بیرون ملک سے منگوایا گیا،ہم اضافی فرنس آئل منگوارہے ہیں۔
روس کی جنگ کےبعد شدید بحران پیداہوا،اب ہم خریدنا بھی چاہیں تو40 ڈالرمیں نہیں خرید پا رہے،یاد رہےکہ دو روز قبل مصدق ملک نے خبردارکرتےہوئےکہا تھاعوام گرمیوں میں بجلی اورسردیوں میں گیس قلت کیلئے تیار ہو جائیں، نجی ٹی وی  کے  ایک پروگرام میں انہوں نے گفتگو کے دوران کہا عوام جولائی میں بجلی اور سردیوں میں گیس بحران کیلئے تیار رہیں،حکومت جولائی کیلئے اسپاٹ پر ایل این جی کا انتظام نہیں کرسکی اور اب مہنگی قیمتوں پر بھی سپلائر دستیاب نہیں ہے۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھاکہ دو برس پہلے 4 ڈالر کی ایل این جی مل رہی تھی، مگر گزشتہ حکومت نے یہ موقع ضائع کیا اور طویل مدتی معاہدے نہیں کئے،اور اب 40 ڈالر میں بھی ایل این جی دستیاب نہیں ہے، انکا کہنا تھا کہ نجی سیکٹر دو بڑے ایل این جی ٹرمینل لگانا چاہتا تھا مگر گزشتہ حکومت میں کرپشن کے الزامات سامنے آتے رہے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ جو سرمایا کار ایل این جی ٹرمینل لگانے کی کوشش کررہے تھے وہ واپس آئیں،واضح رہے کہ توانائی بحران پرقابو پانے اور بجلی کی بچت کیلئےسندھ اورپنجاب حکومت نے کاروباری اوقات بھی تبدیل کئے،سندھ حکومت نے توانائی بچت مہم کے سلسلے میں ترمیمی نوٹیفکیشن بھی جاری کیاتھا۔

مشہور خبریں۔

جرمنی اور دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج

?️ 25 ستمبر 2021 سچ خبریں: جرمنی کے ان ٹی وی کے مطابق کل اتوار

بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافے سے صارفین پریشان

?️ 11 فروری 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے

ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان کشیدگی میں شدت؛ وال اسٹریٹ جرنل کا انکشاف

?️ 6 جون 2025سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے خبر دی ہے کہ ایلون

مصری سرحد پر شہادت طلبانہ کاروائی/ قابضین مزاحمت میں گھرے میں:عطوان

?️ 6 جون 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے مشہور تجزیہ نگار نے ایک مصری فوجی کے

محض الفاظ نہیں عملی اقدام سے عزم کو دہرانا ہوگا۔ اسحاق ڈار

?️ 22 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار

خارطوم اور امارات کے درمیان سلامتی کونسل میں شدید جھڑپیں؛ وجہ ؟ 

?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کل رات ہونے والی

زیلینسکی اور تلخ حقیقت

?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:روسی امور کے تجزیہ کار وانس السید نے الخلیج ویب سائٹ

افغانستان میں امن ہماری سب سے بڑی جیت ہوگی: صدرمملکت

?️ 11 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ افغانستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے