?️
پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو سیاسی دشمنوں کی ضرورت نہیں وہ ایک دوسرے کےلیے خود ہی کافی ہیں، ہم نے کوئی ڈائیلاگ نہیں مارا کہ عدم اعتماد لا رہے ہیں یا حکومت گرا رہے ہیں، ہمارے نمبرز پورے ہوں گے تو عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہوتے ہیں تو وہ عدم اعتماد کی تحریک لے آتی ہے، پی ٹی آئی حکومت میں ہمارے نمبرز پورے تھے اس لیے ہم عدم اعتماد کی تحریک لے آئے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے 52 یا 54 ارکان ہیں، یہاں عدم اعتماد کے لیے 25 سے 30 ارکان مزید چاہئیں، اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہو گئے تو ہمارا جمہوری حق ہے کہ عدم اعتماد لے آئیں۔
ذرائع کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت گرا دیں گے تو لوگوں کو فائدہ ہو گا، وہ یومِ نجات ہو گا، خیبر پختونخوا میں کوہستان میں 50 ارب کی کرپشن اور گندم اسکینڈل سامنے آئے، اسپتالوں میں ادویات اور بلین ٹری سونامی کے اسکینڈل سامنے آئے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ابھی تک خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا پروگرام نہیں ہے، علی امین گنڈاپور ڈائیلاگ مارتے ہیں مگر کچھ کر نہیں سکتے۔
مشہور خبریں۔
حماس اور امریکہ کے درمیان خفیہ رابطہ کار کون ہے؟
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: امریکی خبری ویب سائٹ "اےکسِیوس” نے ایک رپورٹ کے مطابق
مئی
الکاظمی اپنے تحفظ کے لیے امریکی سفارت خانے گئے ہیں:عراقی سیاست دان
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:ایک عراقی سیاست دان نے اس ملک کے سابق وزیر اعظم
جنوری
ایران کے خلاف جنگ کا صیہونی حکومت کو کتنا نقصان ہوا ہے؟
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:اسرائیل کو ایران پر حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑ
جون
حزب اللہ کے میزائلوں سے نیتن یاہو کے بیٹے کی شادی ملتوی
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے شدید راکٹ حملے شمال سے مقبوضہ فلسطین
اکتوبر
حماس کے فوجی شاہکار
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بٹالین نے
جولائی
واٹس ایپ پر ’ڈرافٹس‘ فیچر کی آزمائش
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف
جون
پاکستان میں مکمل ویکسی نیشن یافتہ افراد کی تعداد 20 فیصد سے زائد ہوچکی ہے
?️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عالمی ادارہ صحت
ستمبر
جن مقدمات میں قانون چیلنج ہوا ہے، ان کی الگ کیٹیگری بنانے کی ہدایت جاری کردیں، نامزد چیف جسٹس
?️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے
اکتوبر