?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ احمد آباد کے قریب بھارتی ائیر لائن کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے حادثے پر افسردہ ہوں۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں اس دل سوز حادثے سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔
ذرائع کے مطابق قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف، خواجہ آصف، پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی طیارہ حادثے اور اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ایئرلائن ایئر انڈیا کا طیارہ احمد آباد سے لندن جارہا تھا جو اڑان بھرتے ہی حادثے کا شکار ہوا اور رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں اب تک 242 اموات کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
کیا شامی دہشت گردوں کا سرغنہ ہلاک ہو گیا ہے؟
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:شام میں سرگرم دہشت گردوں کے سرغنہ ابو محمد الجولانی کی
دسمبر
حکومت اور اپوزیشن میں اعلیٰ سطح پر رابطے بحال ہوگئے
?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت اور اپوزیشن میں اعلیٰ سطح پر رابطے
نومبر
پیٹرولیم کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہو گیا
?️ 17 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی
ستمبر
ایک اور صیہونی فوجی عہدہ دار کی خودکشی
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ انٹیلی جنس
مئی
کیا ہوسکتا ہے کہ ٹرمپ جیل نہ جائیں؟
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: امریکی قانونی ماہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل نہ بھیجنے
اگست
کنن پوش پورہ سانحے کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں۔حریت رہنما
?️ 22 فروری 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و
فروری
پاراچنار میں امن معاہدے کے باوجود سڑکیں نہ کھل سکیں، مظاہرین کا دھرنا جاری
?️ 3 جنوری 2025 پاراچنار: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے مرکز پاراچنار
جنوری
اسرائیلی بحریہ کے سابق کمانڈر: غزہ جنگ ڈیڈ لاک تک پہنچ گئی ہے۔ حماس ہتھیار نہیں ڈالے گی
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: جیسے ہی اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیوں
جولائی