?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باجود قلیل مدتی مہنگائی 27 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 29.65 تک جا پہنچی۔
میڈیا رپورٹس میں سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش کردہ مہنگائی کی شرح مسلسل 5 ہفتے بڑھنے کے بعد 30 فیصد سے کم کی سطح پر آ گئی ہے، ہفتہ وار بنیادوں پر ایس پی آئی میں 0.33 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی بنیادی وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہے۔
گزشتہ ہفتے، نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا، چیزوں کی قیمتوں میں اس کا اثر آنے والے ہفتوں میں نظر آئے گا۔
آئندہ ہفتے 15 روزہ جائزے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر کا معمولی اضافہ ہوسکتا ہے، اس کے برعکس ڈیزل کی قیمتیں 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر کم ہوسکتی ہیں۔
حساس قیمت انڈیکس میں 51 مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے، زیرہ جائزہ ہفتے کے دوران گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 17 میں کمی جبکہ 20 مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں۔
زیرجائزہ ہفتے کے دوران جن مصنوعات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ہوا، ان میں گیس چارجز (108.38 فیصد)، سگریٹ (94.46 فیصد)، پسی مرچ (84.11 فیصد)، باسمتی چاول ٹوٹا (78.51 فیصد)، گندم کا آٹا (77.49 فیصد)، چینی (63.22 فیصد)، چال ایری 6/9 (62.83 فیصد)، مردانہ چپل (58.05 فیصد)، گڑ (57.73 فیصد) اور نمک (54.84 فیصد) شامل ہیں۔
ہفتہ وار بنیادوں پر ٹماٹر کی قیمت میں (20.81 فیصد)، آلو (3.3 فیصد)، انڈے (1.63 فیصد)، نمک (0.91 فیصد)، لہسن (0.77 فیصد)، تیار چائے (0.67 فیصد)، ڈبل روٹی (0.56 فیصد) اور بکرے کے گوشت کی قیمت میں (0.28 فیصد) اضافہ دیکھا گیا۔
رواں برس مئی میں ایس پی آئی 4 مئی کو 48.35 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد 3 ہفتوں تک 45 فیصد سے اوپر رہا۔
مہنگائی کے رجحان کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی، پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، سیلز ٹیکس اور بجلی کے بل ہیں۔
آئی ایم ایف کی تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق اوسط کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پچھلے سال کے 29.6 فیصد کے برعکس رواں مالی سال 25.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
دریں اثنا، ہفتہ وار بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ان میں مرغی کا گوشت (10.19 فیصد)، پیاز (4.4 فیصد) چاول ایری-6/9 (3.84 فیصد)، کیلے (3.64 فیصد)، گڑ (3.4 فیصد)، دال مسور (2.36 فیصد)، چینی (2.22 فیصد) اور سرسوں کا تیل (2.17 فیصد) شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
شام کی عرب دنیا میں واپسی روس اور ایران کی حمایت میں رہنے سے بہتر ہے: اماراتی حکام
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک چینل کا کہنا ہے کہ کچھ اماراتی
مارچ
ٹرمپ کی واپسی اسرائیلیوں کے لیے بھی اچھی خبر نہیں؛ وجہ؟
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: یہ وہ تشریح ہے جو گولن فریلخ نے امریکی صدارتی
نومبر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف حریت کانفرنس نے اہم اعلان کردیا
?️ 4 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت
جون
امریکی سینیٹر کی ترکی کو کٹیسا کی دھمکی
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ نے دھمکی دی
ستمبر
غزہ کا سیاسی حل تلاش کیا ہے ؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی عبوری حکومت کو مغربی امداد میں اضافے اور غزہ کی
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے پیش نظر سخت کرفیو نافذ کردیا گیا
?️ 9 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں، کورونا وائرس کو
مئی
بن گوئر نے کابینہ گرانے کی دھمکی دی
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: صیہونی ریڈیو نے اس حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر کے
جون
پنجاب کے گورنر ہاؤس کی انتظامیہ کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز تعینات کرنے کی درخواست
?️ 8 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) گورنر ہاؤس پنجاب کی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے
نومبر