🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں قلیل مدتی مہنگائی میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کی کمی کے بعد مجموعی سالانہ شرح 15.15 فیصد ہوگئی۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
حساس قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ مہنگائی کے مطابق ایک ہفتے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 10 اشیا سستی ہوئیں جبکہ 28 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آلو 3. 33 فیصد مہنگے ہوئے، لہسن 2.97 اور دال مونگ 2. 84 فیصد مہنگی ہوئی۔
اس کے علاوہ انڈے 0.22، کیلے 0.75 اور ٹماٹر 0. 48 فیصد مہنگے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گھی 0.36، جلانے والی لکڑی 0. 29 اور سگریٹ 0. 08 فیصد مہنگے ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران چکن 7.12 اور پیاز 0.55 فیصد سستی ہوئی۔
یاد رہے کہ 3 روز قبل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 جاری کی تھی جس میں پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
آئی ایم ایف کی جاری کردہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 کے مطابق رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ میں بتایاگیا کہ رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی مقررہ ہدف سے بھی کم رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ رپوٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے پاکستان میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنےکا خدشہ ہے۔
آئی ایم ایف ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو تین اعشاریہ دو فیصد رہنےکی توقع ہے۔
مشہور خبریں۔
صرف 2 دنوں میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کا اربوں ڈالر کا نقصان
🗓️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی شدید فوجی سنسرشپ کے سائے میں، مقبوضہ فلسطین کے
ستمبر
جرمن کمپنی کا موم سے اڑنے والے راکٹ کو خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ
🗓️ 7 مئی 2024سچ خبریں: جرمن کمپنی ہیلمپلس نے جمعے کو کمرشل سیٹلائٹس کو خلا
مئی
غیر شرعی نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
🗓️ 16 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف
جنوری
چین اور سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات میں جوہری معاہدہ
🗓️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ان کے چینی ہم
جنوری
کالعدم تحریک لبیک کے بارے میں وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا
🗓️ 5 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے
جولائی
توہین الیکشن کمیشن: ’10 نومبر کے بعد چارج شیٹ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا‘
🗓️ 26 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا کہنا
اکتوبر
عوام کیلئے خوشخبری ،پٹرول13اور ڈیزل 8روپے سستا ہونے کا امکان
🗓️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام کیلئے خوشخبری،حکومت کا پٹرولیم مصنوعات میں عوام
مئی
ہم ایران کے ساتھ تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح پر لے جا رہے ہیں: روس
🗓️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے معاون یوری اوشاکوف نے
جولائی