?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی ہسپتالوں میں داخل 18 سے 20 فیصد مریض طبی غفلت، دواؤں کے غلط استعمال اور ہسپتالوں میں لگنے والے جان لیوا انفیکشنز کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔
یہ بات ماہرین صحت نے رفاہ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کیئر کی پیشنٹ سیفٹی اور کوالٹی ہیلتھ کیئر کانفرنس سے متعلق پریس کانفرنس میں کہی۔
پریس کانفرنس سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رفاہ انٹرنیشنل اسد اللہ خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ برائے امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر طاہر صغیر، چیئرمین پیشنٹ سیفٹی ڈاکٹر ذکی الدین، اور سید جمشید احمد نے خطاب کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر ذکی الدین کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہسپتالوں میں داخل مریضوں میں سے لگ بھگ 20 فیصد طبی غفلت اور میڈیکل ایررز کا شکار ہوتے ہیں، جو عالمی سطح پر بہت زیادہ شرح ہے۔
انہوں نے جان ہاپکنز انسٹیٹیوٹ کی ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں ہر سال ایک لاکھ سے زائد افراد کی پری وینٹیبل میڈیکل ایررز کے باعث موت ہو جاتی ہے۔
ڈاکٹر ذکی الدین نے کہا کہ امریکا میں اموات کی پہلی بڑی وجہ دل کی بیماریاں، دوسری کینسر اور تیسری پری وینٹیبل میڈیکل ایررز ہیں، یہ ایک سنگین مسئلہ ہے جسے فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آٹھویں انٹرنیشنل پیشنٹ سیفٹی کانفرنس اپریل میں آغا خان ہسپتال میں ہوگی، جس کا مقصد مریضوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور علاج کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
ڈاکٹر ذکی الدین کا کہنا تھا کہ علاج کے دوران کئی طرح کی غلطیاں ہو سکتی ہیں، جن میں غلط دوا کا انتخاب، غلط انجکشن، سرجری کے دوران پیچیدگیاں اور انفیکشنز شامل ہیں۔
انہوں نے تجویز دی کہ ترقی پذیر ممالک میں طبی عملے کی تربیت اور جدید سسٹمز کے نفاذ سے ان غلطیوں میں کمی لائی جا سکتی ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ اگر کوئی ڈاکٹر یا نرس غلطی کرے تو اسے تسلیم کرنے اور اصلاح کرنے کا ماحول بنایا جائے۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر طاہر صغیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہسپتالوں میں لگنے والے انفیکشنز مریضوں کی اموات اور دائمی بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ایسے مریض بھی آتے ہیں، جو انفیکٹیڈ ہوتے ہیں، جنہیں دیگر ہسپتال قبول نہیں کرتے، ہماری مجبوری ہے کہ ہم ایسے مریضوں کا علاج کریں، ان کے لیے علیحدہ وارڈ بنایا گیا ہے، جسے وقتاً فوقتاً فیومیگیٹ بھی کیا جاتا ہے۔“
پروفیسر ڈاکٹر طاہر صغیر نے کہا کہ اب تک 75 سے زائد ہسپتالوں میں طبی عملے کی تربیتی ورکشاپس منعقد کی جا چکی ہیں، جن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، مغربی ممالک میں اس حوالے سے بہت کام ہوا ہے، جس کے نتیجے میں وہ 80 فیصد اور ہم 50 فیصد تک قابو پا سکتے ہیں۔
پریس کانفرنس سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رفاہ انٹرنیشنل اسد اللہ خان کا کہنا تھا کہ میڈیکل ایررز نہ صرف مریضوں کے لیے تکلیف دہ ہیں بلکہ مالی نقصان کا بھی باعث بنتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ’پیشنٹ سیفٹی رجسٹری‘ موجود نہیں، جس کی اشد ضرورت ہے، مزید کہنا تھا کہ تمام اداروں کو مل کر ایک پیشنٹ سیفٹی رجسٹری قائم کرنی چاہیے، تاکہ مریضوں کی تفصیلات محفوظ کی جا سکیں اور ہسپتالوں میں سخت ریگولیشنز کے ذریعے میڈیکل غلطیوں کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔
اس موقع پر ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مریضوں کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، ہسپتالوں میں طبی عملے کی تربیت، جدید حفاظتی سسٹمز کا نفاذ اور سخت ریگولیشنز سے طبی غلطیوں میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے، جو ہزاروں جانیں بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔


مشہور خبریں۔
الحشد الشعبی کے ٹھکانے پر راکٹ حملہ
?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ کرکوک میں عوامی
اپریل
ہاآرتص نے فلسطین میں شہادتوں کی کارروائیوں کے تاریخی ریکارڈ سے خبردار کیا
?️ 1 اپریل 2022سچ خبریں: صہیونی اخبار Haaretz کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے
اپریل
سعودی حکومت یمن کے بحران سے نکلنے کے راستے کی تلاش میں
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:ماہرین اور مبصرین کا خیال ہے کہ یمنی فورسز کی "7
دسمبر
لبنانی صدر کے الحشد الشعبی مخالف بیان پر عراق کا شدید ردعمل
?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی وزارت خارجہ نے لبنانی صدر کے الحشد الشعبی مخالف
اپریل
وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ روس کا حتمی شیڈول سامنے آگیا
?️ 23 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کے دورہ روس کا حتمی
فروری
عمران خان نے انٹراپارٹی الیکشن نہ کروانے شوکاز کا جواب دے دیا
?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے
اگست
صیہونی اعلیٰ فوجی انٹیلی جنس عہدیدار مستعفی،وجہ؟
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: قابض اسرائیلی حکومت کی ملٹری انٹیلی جنس برانچ (امان) کے
اپریل
السیسی غزہ کا ایجنڈا لے کر سعودی عرب پہنچے
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: غزہ کے حوالے سے عرب رہنماؤں کے غیر معمولی
فروری