?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہر ممبر اسمبلی باوقار لوگوں کا چنا ہوا ہے اور وہ اپنے ضمیر کے مطابق اپنے فیصلے کرنے کا پابند ہے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے ان توقعات کو ذہن میں رکھنا ہو گا جو حلقے کی عوام نے منتخب کرتے ہوئے، آپ سے وابستہ کیں، آج نوے کی سیاست کو دہرایا جا رہا ہے، اسی طرز سیاست کے خلاف میثاق جمہوریت لایا گیا تھا، میثاق جمہوریت میں کچھ اصول طے کیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ میثاق جمہوریت کی روح کے منافی ہے، پارلیمنٹ کے محافظوں کے ہاتھوں اگر پارلیمنٹ کو نقصان پہنچے تو یہی کہا جائے گا کہ گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے، کراچی میں گورنر راج کی تجویز کے حق میں نہیں ہوں، آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس ہے میں ماضی کے تجربات کی روشنی میں وہاں بھی اپنا نقطہ نظر پیش کروں گا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ 22 مارچ کو اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے، میں اس حوالے سے کافی عرصہ سے تگ و دو میں مصروف ہوں، نیامے میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس میں ہمیں دو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیں، ایک کامیابی یہ حاصل ہوئی کہ ہم نے قائل کرلیا کہ اگلے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔
دوسری کامیابی اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان سے نمٹنے کے حوالے سے متفقہ قرارداد کی منظوری تھی، وہ قرارداد ہم نے اقوام متحدہ بھجوائ جو الحمد للہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے بھی منظور ہو چکی ہے، اب او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ پاکستان تشریف لا رہے ہیں وہ پچھترویں یوم پاکستان پریڈ میں بھی شرکت کریں گے۔


مشہور خبریں۔
"زنگزور” کوریڈور کے لیے امریکہ کا منصوبہ اور سفارتی اسٹیبلشمنٹ کو وارننگ
?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں: جنوبی قفقاز کا خطہ صدیوں سے ایران، روس اور
جولائی
دنیا کا دھوکہ بازی کا دار الحکومت
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں سالانہ ۳ بلین
جون
کیوبا میں امریکی سفیر گرفتار
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:ایسے میں جہاں کیوبا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی جاری ہے،
دسمبر
پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے پر وزراء کو شدید اعتراض
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزرا نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان
ستمبر
پی ٹی آئی کا جلسہ کیوں نہیں ہوا؟
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں جلسے کے اجازت
جولائی
انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کے باوجود پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا، بیرسٹر گوہر
?️ 4 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )
مارچ
بابری مسجد کے بعد صوفی بزرگ حضرت معین الدین چشتی کی درگاہ ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر
?️ 17 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت میں شہید بابری مسجد کی جگہ پر
جنوری
عراقی حکومت کی تشکیل کے بارے میں نوری المالکی کا تازہ ترین تبصرہ
?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں: دوله القانون اتحاد کے سربراہ نوری المالکی نے گزشتہ شب
جولائی