’ہر حلقے میں عوامی اجتماعات منعقد کریں‘ پی ٹی آئی کارکنوں کو سڑکوں پر نکلنے کی ہدایت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں اور کارکنوں کو انتخابی مہم کے لیے آج سے سڑکوں پر نکلنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے پارٹی کے حامیوں، کارکنوں اور ٹکٹ ہولڈرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرنے کے لیے ہر حلقے میں عوامی اجتماعات منعقد کریں، اس حوالے سے اپنے ایک پیغام بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک بھر میں پاور شو منعقد کرنے کی ہدایات بانی چیئرمین عمران خان کی طرف سے آئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انتخابات کے لیے پرامن مہم ہر شہری کا قانونی اور آئینی حق ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ٹی آئی کو عوامی حمایت کو متحرک کرنے اور اس کا پیغام عوام تک پہنچانے کا مساوی موقع دینے کا پابند ہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہر حلقے کے امیدواروں کو چاہیئے کہ وہ اپنے انتخابی نشان کی تشہیر کریں تاکہ لوگ جان سکیں کہ ووٹ کس کو دینا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اتوار سے ملک بھر میں باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے، ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم اور امیدواران اتوار کو ملک بھر خصوصاً پنجاب میں اپنی باضابطہ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، بانی چیئرمین کی ہدایات کی روشنی میں تحریک انصاف کی قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار اپنی پرامن سیاسی و انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے، قوم اڈیالہ جیل میں بےگناہ قید اپنے لیڈر اور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔

پارٹی ترجمان نے کہا کہ قومی انتخابات پر جبروفسطائیت اور بدترین دھاندلی کے گہرے بادلوں کے باوجود تحریک انصاف جمہوری انداز میں ملک کو دستورو قانون کی طرف لے جانے کی کوششیں کررہی ہے، عوام کے حقِ رائے دہی پر ڈاکے کی تمام تر کوششیں عوام کی تائید و معاونت سے ہی کامیاب بنائیں گے، پرامن سیاسی و انتخابی سرگرمیوں کا حق ہمیں دستور دیتا ہے، ریاستی مشینری آئین کا احترام کرے جبکہ عدالتِ عظمیٰ دستور کی بالادستی کو یقینی بنائے، خوف اور غلامی کے بت توڑ کر نکل رہے ہیں، عمران خان کی قیادت میں ملک و قوم کو حقیقی آزادی دلوائیں گے۔

مشہور خبریں۔

مریم نواز کا غریب دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا اعلان

?️ 21 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کی غریب

ایران کےے 22ویں کامن یو اے وی کی نقاب کشائی اسرائیل کے لیے ایک بڑا جھٹکا : عطوان

?️ 20 اپریل 2022معروف تجزیہ نگار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے مضمون میں صیہونیوں کے

حزب اللہ: ایران نے صہیونیوں کے تمام خوابوں اور فریب کو خاک میں ملا دیا

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سینیئر نمائندے علی فیاض نے اس بات

سرینگر جموں ہائی وے کی بندش پرکشمیری سیاسی قیادت کاسخت ردعمل

?️ 16 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

امریکہ شام سے کیا چاہتا ہے؟

?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:شامی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی قابضین

عراق کی ایران کے ساتھ سرحدی علاقے میں جنگی جہازوں کی آوازیں سنی گئی

?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: عراقی وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن، جنرل تحسین الخفاجی نے

امریکہ یوکرینیوں کو کیا سمجھتا ہے؟

?️ 25 اگست 2023سچ خبریں: 1994 سے 2005 تک یوکرین کے صدر لیونیڈ کچما کے

سعودی جنگجوؤں کی یمن صنعا پر بمباری

?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:  یمن کے بے گناہ عوام کے خلاف سعودی جارح اتحاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے