?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط کے معاملے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس کا آغاز ہوگیا۔
میڈیا کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز موجود ہیں، اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس امین الدین، جسٹس شاہد وحید، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شریک ہیں۔
اس کے علاوہ فل کورٹ اجلاس میں جسٹس یحی آفریدی، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس عائشہ صدیقی اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے ججوں کے کام میں خفیہ ایجنسیوں کی مبینہ مداخلت اور دباؤ میں لانے سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس سمن رفت امتیاز کی جانب سے لکھا گیا۔
خط میں کہا گیا کہ ہم بطور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز سپریم جوڈیشل کونسل سے ایگزیکٹیو ممبران بشمول خفیہ ایجنسیوں کے ججز کے کام میں مداخلت اور ججز کو دباؤ میں لانے سے متعلق رہنمائی چاہتے ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے نتیجے میں سامنے آیا جس میں سپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سال 2018 میں برطرفی کو غلط اور غیر قانونی قرار دیا گیا اور کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو ریٹائرڈ تصور کیا جائے گا۔
خط میں لکھا گیا کہ ججز کا موجودہ کوڈ آف کنڈکٹ اس حوالے سے رہنمائی کرنے سے قاصر ہے کہ ججز کی جانب سے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے عدلیہ کی آزادی کو مجروح کرنے کا کا کیا ردعمل دیا جائے، ہم سمجھتے ہیں کہ اس بات کی تحقیقات انتہائی اہم ہیں کہ کیا ریاست کی جانب سے عدلیہ کے کام میں مداخلت کی پالیسی اب بھی جاری ہے جس پر خفیہ ایجنسی کے اہلکار عمل درآمد کرواتے ہیں؟
ججز کی جانب سے لکھے گئے خط میں اسلام آباد کی عدلیہ کو خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے درپیش دھمکی امیز واقعات کا بھی ذکر کیا گیا۔
بعد ازاں آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط کی اوپن کورٹ تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر ہوگئی۔
میاں داؤد ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی جس میں سپریم کورٹ سے با اختیار کمیشن تشکیل دے کر انکوائری کروانے استدعا کی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے خلاف صہیونی اسیر کا تیز حملہ
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے کل
دسمبر
کوئٹہ: قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن میں پولیس اورمسلح افراد میں تصادم
?️ 6 اکتوبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں غیرقانونی طور پر
اکتوبر
ٹرمپ کی سعودی عرب سے قربت پر صیہونیوں میں تشویش
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ ٹرمپ کی خلیجی
مئی
لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا ایسا راستہ نکالا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا، وزیر اعلی خیبر پختونخوا
?️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے
مئی
امریکہ نے شامی کردوں کے سر سے ہاتھ کیوں اٹھا لیا؟
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی سفیر ٹام باراک نے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن
جولائی
اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے اپنی حکومت کے خلاف اہم بیان جاری کردیا
?️ 6 اگست 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے اپنی حکومت
اگست
غزہ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی / صیہونیوں کا جبالیہ کی طرف جاتے ہوئے فلسطینیوں پر حملہ
?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی
اکتوبر
مشرق وسطی میں نیٹو کا قیام ایک مضحکہ خیز خیال:مصری سیاستدان
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:مصر کے سابق وزیر خارجہ نے عالمی اور علاقائی احکامات میں
جولائی