ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے، خواجہ آصف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی، دفاعی اور عالمی سطح پر پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت پر فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہوئی ہے، الحمدللہ 2025ء کامیابیوں سے بھرپور سال ہے اور ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ بتایا جاریا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے، ملاقات نہایت پرتپاک اور خوشگوار ماحول میں ہوئی، وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’امن کا علمبردار‘ قرار دیتے ہوئے دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے ان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا، انہوں نے صدر ٹرمپ کی جرأت مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کی تعریف کی جس کی بدولت پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی اور خطہ ایک بڑے بحران سے بچ گیا۔

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی اور امن کے قیام کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کاوشوں بالخصوص رواں ہفتے نیویارک میں مسلم دنیا کے رہنماؤں کو غزہ و مغربی کنارے سمیت مشرق وسطی میں امن کی بحالی کیلئے جامع مشاورت کیلئے مدعو کرنے کو سراہا، وزیرِاعظم نے رواں سال کے اوائل میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے ٹیرف ارینجمنٹ پر بھی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان طویل المدت شراکت داری کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

اعلامیہ سے معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر انہوں نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی پر تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو کی، وزیرِاعظم نے انسدادِ دہشت گردی میں پاکستان کے کردار کو صدر ٹرمپ کی جانب سے ملنے والی کھلی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور سکیورٹی و انٹیلی جنس تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا، وزیرِاعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرمجوشی کے ساتھ مناسب وقت پر پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

مشہور خبریں۔

 گھریلو سطح پر گیس کی مانگ بڑھ رہی ہے:حماد اظہر

?️ 21 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نےگیس بحران سے

امریکہ کی سلامتی دنیا کے عدم تحفظ پر منحصر

?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی امور کے ماہر علیرضا محرابی نے امریکی انتخابات میں

کیا امریکی عوام روس یوکرین جنگ  کے بارے میں ٹرمپ کی سیاست سے راضی ہیں؟سی این این کی رپورٹ

?️ 15 مارچ 2025 سچ خبریں:سی این این کی جانب سے کیے جانے والے ایک

جاسوس ڈرون مار گرائے جانے پر صہیونی میڈیا کا ردعمل

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ

تائیوان چین کا تائیوان ہے:چینی وزیر دفاع

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:چین کے وزیر دفاع نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں

امریکہ کیسے یوکرین جنگ کو ہوا دے رہا ہے؟

?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان کو لکھے گئے خط میں

بینی گینٹز نے شکست تسلیم کرنے کے بعد جنگی کابینہ سے استعفی دیا

?️ 10 جون 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے آغاز کے بعد صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ

شیخ رشید کا پولیس اہلکاروں کی بھرتی سے متعلق اہم اعلان

?️ 21 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرداخلہ شیخ رشید  نے پولیس اہلکاروں کی بھرتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے