گیس اور بجلی کی قیمتیں غریب کے لیے کم اور امیر کے لیے زیادہ ہوں گی، وزیر مملکت

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ گیس اور بجلی کی قیمتیں غریب کے لیے کم اور امیر کے لیے زیادہ ہوں گی۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت مصدق ملک نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دو مختلف ملک ہیں، ایک وہ ملک ہے جہاں سابق وزیراعظم عمران خان لوگوں کو کہتا ہے کہ اپنے بچے جیلوں میں جھونک دو، میں جیل بھرو تحریک چلانے لگا ہوں اس لیے تم اپنے بچے اور بچیوں کو کہو کہ وہ جاکر خود کو جیلوں میں بند کردیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس ایک اور پاکستان یہ ہے کہ جس میں عمران خان کہتا ہے کہ لوگوں باہر نکلو، میرے گھر کے باہر جمع ہو جاؤ کہیں مجھے جیل میں نہ ڈال دیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ ایک وہ پاکستان ہے جہاں رات کی تاریکی میں جان بوجھ کر باپ کے سامنے بیٹی کو ہتھکڑی لگائی جائے اور ایک وہ پاکستان ہے جہاں کہا جارہا ہے کہ خان صاحب، کوئی بات نہیں آپ آج نہیں آسکے تو کل آجائیں، عدالت کھلی ہے کسی وقت بھی آجائیں لیکن عمران خان جو کہ دوسری دنیا کے آدمی ہیں انہوں نے کہہ دیا کہ 9 بجے میں تو کیا میرا وکیل بھی نہیں آئے گا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ایک طرف لوگ اپنے بچے نہیں پال سکتے مگر دوسری طرف اربوں روپے کی گاڑیاں آرہی ہیں جن کے نام تک نہیں پتا اور احتجاج اس بات پر کیا جارہا ہے کہ ہمارے امپورٹڈ چاکلیٹس پر ٹیکس لگائیں گے اور ہمارے کتوں اور بلیوں کے لیے آنے والی خوراک پر ٹیکس نافذ کریں گے۔

مصدق ملک نے کہا کہ ’ہاں ٹیکس لگائیں گے، ان تمام آسائشوں پر ٹیکس لگائیں گے کیونکہ یہاں پر دو ملک بنائے جا چکے ہیں جن کا ختم کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک امیر کا ملک ایک غریب کا ملک، ایک طاقتور کا ملک اور ایک کمزور کا ملک آج ہم نے دونوں ممالک کو علیحدہ کردیا ہے اور حکومت نے غریب آدمی کے ساتھ کھڑا ہونے کا فیصلہ کیا ہے امیر اور طاقتور کے ساتھ نہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ آج کے بعد غریب آدمی کے لیے گیس کی قیمت علیحدہ ہوگی اور امیر آدمی کی علیحدہ ہوگی، غریب آدمی دو یونٹ گیس استعمال کرے تو کم قیمت دینی ہوگی اور اگر ڈیفنس، کلفٹن، گلبرگ، ایف 6 جیسے علاقوں میں رہنے والے جب دو یونٹ استعمال کریں گے تو گیس کی قیمت زیادہ ہوگی اور انہیں دینی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 60 فیصد لوگوں کے بل گھٹا دیے گئے ہیں یا وہی رہیں گے، جب 10 یونٹ بجلی امیر استعمال کرے گا تو دوگنے پیسے دے گا لیکن وہی 10 یونٹ اگر غریب استعمال کرے گا تو آدھے سے کم پیسے دے گا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ آج ہم نے چائے کے اسٹال چلانے والے کا پاکستان علیحدہ کردیا ہے اور سیٹھ اور فیکٹری چلانے والے کا الگ کردیا ہے، اگر ٹی اسٹال والا گیس استعمال کرے گا تو صرف 8 سو روپے دے گا جبکہ سیٹھ یا فیکٹری مالک 2 ہزار روپے دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کا مسئلہ یہ ہے کہ کوئی ایک ہزار لوگ اس ملک پر قابض ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ یہ ملک صرف انہی کے لیے بنایا گیا ہے، یہ 22 کروڑ عوام کا ملک نہیں بلکہ 4 یا 6 سرمایہ کاروں کا ملک ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر لینے کے لیے بے حال ہوتے جا رہے ہیں لیکن اس غریب ملک میں لوگ ایک ارب ڈالر کی گاڑیاں لیتے ہیں جن کا آپ نام بھی نہیں لے سکتے۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک اس وقت ڈیفالٹ میں نہیں ہے کیونکہ بیرونی ادائگیاں ہو رہی ہیں۔

وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ خواجہ آصف میرے لیڈر ہیں ان کی بات کی نفی نہیں کر سکتا لیکن پاکستان اس وقت ڈیفالٹ میں نہیں ہے کیونکہ ڈیفالٹ اس وقت ہوتی ہے جب ملک اپنی ادائگیاں کرنے سے قاصر ہو اور عالمی برادری کو کہہ دے کہ ہم اپنا قرضہ ادا نہیں کر سکتے۔

وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ خواجہ آصف شاید ایل سیز کے کھلنے میں پیش آنے والی تنگی سے متعلق بات کر رہے تھے اور اس حد تک ان کی بات ٹھیک ہے کہ ایل سیز کھلنے میں مشکلات کا سامنا ہے مگر ملک اس وقت ڈیفالٹ میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ پاکستان پہلے ہی دیوالیہ ہو چکا ہے جس کے ذمہ دار اسٹیبلشمینٹ، بیوروکریسی اور سیاستدان ہیں۔

سیالکوٹ میں ایک نجی کالج میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ آپ نے سنا ہوگا کہ ملک دیوالیہ اور بینکرپٹ ہونے جا رہا ہے تو وہ پہلے ہی ہو چکا ہے اور ہم دیوالیہ ملک میں رہ رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا تھا کہ ایک مستحکم ملک بننے کے لیے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ضروری ہے، ہمارے مسائل کا حل ملک کے اندر ہے اور آئی ایم ایف کے پاس پاکستان کے مسائل کا حل نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

یوکرین نے جنگ کے خاتمے کے لیے چین سے واضح کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا

🗓️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:   زیلنسکی کے دفتر کے سربراہ یرمک نے کہا کہ یوکرین

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، پہلی بار انڈیکس 70 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

🗓️ 9 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار

اراکین اسمبلی وفاقی وزیر حماد اظہر کے خلاف ہو گئے ہیں

🗓️ 24 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سندھ میں گیس کے بحران کا مسئلہ

سپریم کورٹ کا وقت ضائع کرنے پر بحریہ ٹاؤن کو 10 لاکھ روپے جرمانہ

🗓️ 28 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وقت ضائع کرانے پر بحریہ

یوکرین کے توپ خانے پر روسی فوج کا حملہ

🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:   اتوار کو روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک پریس

255 امریکی یہودی تاجروں کی جانب سے اسرائیل سے اپنے فنڈز واپس لینے کی دھمکی

🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:چینل 12 کے مطابق 255 امریکی یہودی سرمایہ دار جنہوں نے

حیدر العبادی عراقی وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کی فہرست سے باہر

🗓️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی الصدر تحریک کے ایک دفتری ذریعے نے بتایا کہ عراقی

عوکر میں امریکہ کا مشن کیا ہے؟

🗓️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کی پٹی پر اپنے حملے کے آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے