?️
لاہور(سچ خبریں) پنجاب کے وزیر اعلی کے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بیوروکریسی کو ایک مرتبہ پھر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کہ اب گھوڑے اور گدھے ایک ہی اصطبل میں نہیں باندھے جائیں گے، جہاں غیرقانونی کام ہو گا وہاں ڈنڈا ضرور چلے گا۔
لاہور میں برکت مارکیٹ گارڈن ٹائون میں قائم رمضان بازار کے دورہ کے موقع پر ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران اشیاء ضروریہ کی طلب و رسد قیمتوں اور معیار کی مانیٹرنگ کے لیے 1201 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان نے رمضان بازار میں صفائی اور دیگر انتظامات پرضلعی انتظامیہ اور منتظمین کوشاباش دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ گاڑی کے دو پہیے ہیں۔حکومتی کوششیں اس وقت تک رنگ نہیں لاسکتیں جب تک بیوروکریسی ان پر عملدرآمد کو یقینی نہیں بناتی۔ انہوں نے کہاکہ چینی کی سپلائی کو بڑھانے کے حوالے سے تجویز پر غور کیاجائے گا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ چینی کے کائونٹروںکو بڑھا دے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
معاون خصوصی نے کہاکہ جب تک مانیٹرنگ سسٹم رہے گا صورتحال بہترہوگی۔ جس معاشرے میں جزا سزا نہیں ملتی وہ طاقتور کے ہاتھوں یرغمال بن جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی خاتون رہنما کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں رمضان بازاروں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ، کوالٹی اور شہریوں کو فراہم سہولتوں کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلیٰ نے تمام کابینہ کے ارکان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں رمضان بازاروں کا دورہ کریںاور جو سبسڈی عوام کے ٹیکس کے پیسے سے ان کو دی جا رہی ہے اس کی ڈیلیوری کو یقینی بنائیں۔


مشہور خبریں۔
عبرانی میڈیا: غزہ کی تباہی نے سعودی عرب معاہدے کے عمل کو تباہ کر دیا
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: کیا سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کا راستہ
اگست
دوسرے مرحلے میں کتنے فلسطینی قیدی رہا ہوں گے؟
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا
جنوری
آج بھی غزہ میں کربلا برپا ہے اور عالم اسلام خاموش ہے، خواجہ آصف
?️ 7 جولائی 2025سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حضرت
جولائی
چین کی مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی جگہ لینے کی کوشش: نیویارک ٹائمز
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جیسے ہی امریکہ مشرق
فروری
کیا نیتن یاہو نے کبھی امن کی بات کی ہے؟امریکی سیاستدان کی زبانی
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نے نینسی پلوسی نے
اکتوبر
پاکستان اور روس میں دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔ صدر مملکت
?️ 10 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے
جون
رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو ختم کرنے کا فیصلہ
?️ 3 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر
جنوری
شام کی 96% شامی غربت کی لکیر سے نیچے
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: شامی نیشنل کوئلیشن کے رکن اور صدر بشار الاسد کی حکومت
نومبر