گھوٹکی  ٹرین حادثہ پر وزیراعظم کا اظہار افسوس، مکمل طور پر تحقیقات کا حکم

گھوٹکی  ٹرین حادثہ پر وزیراعظم کا اظہار افسوس، مکمل طور پر تحقیقات کا حکم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان، وزیر ریلوے  اور کچھ دیگر  اہم سیاسی رہنماؤں نے سندھ کے ضلع  گھوٹکی کے قریب  ٹرین حادثے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے  اس حادثے کے حوالے سے مکمل طور پر تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے، اس حادثے میں کم از کم 33 افراد جان بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گھوٹکی کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے ٹرین حادثے پر جامع تحقیقات کا حکم دیا۔وزیراعظم نے وزیرریلوے اعظم سواتی کو زخمیوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت اور جاں بحق افراد کے لواحقین سےمکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔

وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں گھوٹکی ٹرین حادثےکی تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہیں اور حکام سے چوبیس گھنٹوں کے دوران ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے، اپنے پیغام میں عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ حادثے میں ملت ایکسپریس کی چار بوگیاں ڈی ریل ہوئیں، کراچی جانیوالی سرسید ایکسپریس فاصلہ کم ہونے پر ڈی ریل بوگیوں سے ٹکرائی، حادثے کی اطلاع ملنے پر ہیوی مشینری بھی حادثے کے مقام پر پہنچ رہی ہے، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رات گئے گھوٹکی اسٹیشن پر کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹریک پرموجود ملت ایکسپریس سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 33 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، موقع پر موجود حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کا انجام ہٹلر جیسا ہے: ترکی وزارت خارجہ

?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے فلسطین کی حمایت کے

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

?️ 30 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے

عرب قوم کے چیلنجوں سے نمٹنے میں متحدہ عرب امارات کا کردار

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کونسل

کورونا: ملک بھر کے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کا خدشہ

?️ 24 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر  میں کورونا وائرس کے ہلاکت خیز

سعودی اتحاد کے ذریعہ 252 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 24 اگست 2021سچ خبریں:تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے

نرسوں کی ہڑتال جاری رہنے سے برطانوی صحت کا نظام تعطل کا شکار

?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے 55 طبی مراکز میں نرسوں نے صبح ساڑھے 7

زیلینسکی کیسے یوکرین کو تباہ کر رہے ہیں؟

?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: یوکرین کے خلاف روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

?️ 22 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کیخلاف انٹرا کورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے