?️
لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمرالزمان کائرہ، جہاں آرا وٹو اور منشاءاللہ بٹ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد کو ترجیح دی ہے، پیپلز پارٹی ملکی ترقی کے لئے موجودہ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ساتھ پیپلز پارٹی کا اتحاد ملک کے وسیع ترمفاد کے لیے ہے، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ نوجوانوں کے لیڈر ہیں، کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس سوائے پیپلز پارٹی کے نوجوان قیادت نہیں، نوجوان نسل بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ملک اس وقت کسی بھی قسم کی احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ اس وقت ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے مل کر کھڑے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تمام ممالک پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایران اور امریکہ کی جنگ بندی میں پاکستان ثالثی کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد میں جلسے کے بارے میں اہم اعلان
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا
اگست
تل ابیب کے لیے امریکی سینیٹرز کی مکمل حمایت
?️ 10 مئی 2024سچ خبریں: امریکی ریپبلکن سینیٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیار
مئی
وفاق سندھ کی رضامندی کے بغیر مقامی تیل اور گیس کی فروخت کی اجازت نہ دے، مراد شاہ
?️ 2 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت
فروری
مائنس ون ہوا تو کوئی باقی رہے گا نہ حالات آپ کے کنٹرول میں آئیں گے: بیرسٹر گوہر
?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا
دسمبر
عالمی برادری کشمیریوں کوانکے حقوق سے محروم کرنے پر بھارت کو دہشت گرد ریاست قرار دے : حریت کانفرنس
?️ 15 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
دسمبر
جولانی حکومت کے وزیر خارجہ کی پیرس میں اسرائیلی اہلکار سے بے مثال ملاقات
?️ 20 اگست 2025سچ خبریں: جب کہ اسرائیل شام میں اپنے فضائی حملے جاری رکھے
اگست
صہیونی حکام کا تل ابیب پر زیادہ حجم کے بیلسٹک میزائلوں کے داغے جانے کا خدشہ
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:غاصبوں کے خلاف استقامت کے غیر متوقع اقدامات کے خوف کی
اپریل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈیجیٹل لین دین پر 5 فیصد جی ایس ٹی نافذ کرنے کی سفارش
?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے حکومت
جولائی