گورنر خیبرپختونخوا کا انتخابات کی تاریخ پر الیکشن کمیشن کے ساتھ تیسری بار مشاورت کا عندیہ

?️

خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے صوبے میں عام انتخابات کی تاریخ تجویز کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ تیسری بار مشاورت کا عندیہ دے دیا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کے جاری کردہ احکامات کے بعد الیکشن کمیشن انتخابات کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے لیکن ہمیں زمینی حقائق کو دیکھنا ہوگا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ’میں خود صوبے میں آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کا خواہشمند ہوں، عدالت عظمیٰ کے جاری کردہ احکامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، تاہم قبائلی اضلاع کے رہائشی وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ وہ مردم شماری کے نئے نتائج کے اعلان سے قبل عام انتخابات کے خلاف ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’صوبے میں انتخابات کے انعقاد کی تاریخ پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے، ایک یا 2 روز میں الیکشن کمیشن کے ساتھ ایک اور اجلاس ہوگا، صوبائی حکومت نے مجھے صوبے میں انتخابات کے انعقاد کی تیاریوں کے بارے میں ایک تحریری جواب جمع کروایا ہے جو الیکشن کمیشن بھیج دیا گیا ہے‘۔

غلام علی نے کہا کہ ’خیبرپختونخوا میں صورتحال پنجاب سے بالکل مختلف ہے، میں نے صوبائی حکومت کی جانب سے ظاہر کیے گئے تمام تحفظات سے الیکشن کمیشن کو ایک آئینی ادارہ ہونے کے ناطے آگاہ کردیا ہے، میں نے اپنی رائے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا، اب باقی کام الیکشن کمیشن کا ہے‘۔

انہوں نے اپنے اور نگراں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کے درمیان تنازع کی افواہوں کو بھی مسترد کر دیا اور اسے سوشل میڈیا سائٹس پر پھیلایا جانے والا محض ایک پروپیگنڈا قرار دیا۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو باضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کیے بغیر صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کردیا تھا۔

انہوں نے یہ اعلان حتمی مشاورت کے لیے الیکشن کمیشن کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے مختصر بات چیت کے دوران کیا تھا، تاہم 18 مارچ کو وہ اپنے اس فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے اور انتخابات کی نئی تاریخ طے کرنے سے پہلے ’اہم چیلنجز‘ سے نمٹنے پر زور دیا۔

الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے خط میں گورنر خیبرپختونخوا نے تاریخ بتانے کے بجائے کہا کہ صوبے میں طویل عرصے سے جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سیکیورٹی پر مرکوز پالیسیوں کی وجہ سے خیبرپختونخوا دہشت گردی کا مرکز بنا ہوا ہے۔

انہوں نے خط میں کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا، تحریک طالبان افغانستان کی جانب سے امارت اسلامیہ افغانستان کے قیام اور غیر نتیجہ خیز مفاہمتی عمل نے خیبر پختونخوا میں داخلی سلامتی کے چیلنجز کو مزید پیچیدہ کر دیا۔

مذکورہ خط میں گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے کہا گیا کہ صوبے میں موجودہ خطرات میں دیسی ساختہ بم سے حملے، خودکش حملے، سرحد پار حملے، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

حکومت نے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 640 ارب روپے اکھٹا کرلیے

?️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے 450 ارب روپے کے ٹیریژری بلز

جولانی کے اقتدار میں آنے کے بعد شام میں تقریباً 10,000 افراد کا قتل عام

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: شامی ہیومن رائٹس واچ نے انکشاف کیا ہے کہ بشار

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے دفاعی شعبے کی عمارت خریدنے کیلئے 3 بولیاں موصول

?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے

سوڈانی اعلیٰ عہدیدار کا تل ابیب کے ساتھ سکیورٹی تعاون کا اعتراف

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:سوڈانی گورننگ کونسل کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ اس ملک

عبرانی میڈیا: ٹرمپ کا منصوبہ زمینی حقیقت سے میل نہیں کھاتا

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق ٹرمپ کے

نیٹو افواج میں الرٹ جاری

?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:باخبر ذرائع نے بتایا کہ یوکرائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بڑے پیمانے پر اخراجات میں کمی لانے کا فیصلہ

?️ 19 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسمبلی سیکرٹریٹ

مظلوم کی حمایت کرنے کی سزا

?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کی پٹی میں جاری جرائم کے دنیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے