?️
کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کے ایم ڈبلیو ایم کیساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے، زائرین نے ایران روانگی مؤخر کردی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی سے قافلہ حب روانہ نہیں ہوگا، امید ہے دوپہر تک معاملات حل ہو جائیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی صورتحال پر بات ہوئی، پی آئی اے سے بات کی جارہی ہے کہ فلائٹس کا بندوست کرے۔
ذرائع کے مطابق کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ علامہ راجہ ناصرعباس کا مطالبہ تھا روڈ سے ہی جانے دیا جائے، زائرین کی قیادت سے آج 3 نکات پر بات ہوگی، ایرانی حکومت سے ویزا کی مدت بڑھانے پر بات کریں گے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بتایا کہ ان کی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری سے ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے جس میں زائرین کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ سکیورٹی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے حکومت اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہی ہے، گورنر سندھ نے کہا کہ زائرین کے مسائل کا ادراک ہے اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ بلا تاخیر اور باحفاظت اپنے مقدس سفر پر روانہ ہوسکیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستانی سفیر کی ایران پر اسرائیل کے بلا جواز حملوں کی مذمت
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر اور مستقل نمائندے نے
جون
’رضیہ‘ کی کامیابی پر ہدایت کار کی ماہرہ خان سمیت ٹیم کی تعریفیں
?️ 27 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اختتام کو پہنچنے والے ڈرامے ’رضیہ‘
اکتوبر
اگر حالات خراب ہوگئے تو عمران خان بھی کچھ نہیں کرسکے گا:شیخ رشید
?️ 5 مئی 2022لاہور (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت کو
مئی
وزیراعلی پنجاب کی جاپانی ڈیری کمپنی موریناگا کو سرمایہ کاری کی دعوت
?️ 21 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جاپانی ڈیری کمپنی
اگست
پی ٹی آئی کی سیاسی راہ ہموار کرنے کیلئے ’قومی مباحثے‘ کی تجویز
?️ 18 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے گزشتہ روز
اکتوبر
روس اور نیٹو کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے: ماسکو
?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے جمعرات کی
اپریل
یوکرین میں امریکہ کی حالت زار
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے ہفتے کے روز ایک بیان
جولائی
غزہ میں بھوک سے مرنے والوں کی ہولناک صورتحال
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قبضہ کاروں کی جانب سے
مئی