🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اداروں کو دھمکانے اور چیف سیکریٹری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمے میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو گرفتار کرکے 7 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج رانا زاہد اقبال نے رانا ثنااللہ کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی۔ گجرات پولیس نے مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے اخراج رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی، تاہم عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو مسترد کر دیا۔
عدالت نے مقدمے کے اخراج کی رپورٹ مرتب کرنے پر ایس پی انویسٹی گیشن گجرات، متعلقہ ڈی ایس پی اور تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
خیال رہے کہ حکومت پنجاب نے 15 اپریل 2021 اور 29 جنوری 2022 کو اپنی تقاریر کے دوران عدلیہ اور سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کی نقل کے مطابق پنجاب کے شہری شیخ شیہکاز عالم کی شکایت پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کے سیکشن 7 (دہشت گردی کی سرگرمیوں پر سزا) جبکہ ضابطہ فوجداری کے سیکشن 353 (سرکاری ملازم کو اس کے فرض کی ادائیگی سے روکنے کے لیے حملہ یا مجرمانہ عمل کرنا)، 186 (سرکاری ملازمین کے سرکاری کاموں میں رکاوٹ ڈالنا)، 189 (سرکاری ملازم کو زخمی کرنے کی دھمکی دینا) اور 506 (مجرمانہ دھمکی کی سزا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
شکایت کنندہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 15 اپریل 2021 اور 29 جنوری 2022 کو اپنی تقاریر میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے عدلیہ کو اپنا فرض ادا کرنے سے روکنے اور پنجاب پولیس کے افسران کے بچوں کو مارنے کی دھمکی دی تھی۔
ایف آئی آر میں رانا ثنااللہ کا بیان بھی شامل کیا گیا جو ’جیو ٹی وی‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ پر نشر ہوا تھا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ رانا ثنااللہ کے بیان کا مقصد عدلیہ، چیف سیکریٹری پنجاب، کمشنر اور ملک کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا تھا، ان کا مقصد سرکاری ملازمین کو اپنے فرائض کی ادائیگی اور قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے سے روکنا تھا۔
درخواست گزار نے مزید کہا تھا کہ وفاقی وزیر کی تقاریر نے عدلیہ، بیوروکریسی، پولیس، انتظامیہ اور قوم میں خوف و ہراس پھیلایا اور استدعا کی گئی ہے کہ رانا ثنااللہ کے بیان کی تحقیقات کی جائیں اور انہیں سزا دی جائے تاکہ سرکاری اہلکاروں کے خلاف بولنے والے دوسرے شہریوں کے لیے ایک مثال بن سکے۔
مشہور خبریں۔
بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی نے اپنی شکست کی رپورٹ تیار کر لی ہے
🗓️ 22 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں شکست پر رپورٹ کی
دسمبر
فافن کا ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراض
🗓️ 1 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے الیکشن کمیشن
اکتوبر
لاہور: عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
🗓️ 25 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اعظم
مارچ
ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا
🗓️ 21 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے
چین نے امریکی دہرے معیار کے بارے میں کیا کہا ہے؟
🗓️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے
دسمبر
کیا امریکی رفح پر حملہ کرنے پر راضی ہیں؟
🗓️ 2 مئی 2024سچ خبریں: امریکی کانگریس کی ڈیموکریٹک پارٹی کے نمائندوں کے ایک گروپ
مئی
صیہونیوں کے سروں پر گرنے والے راکٹوں کی تعداد
🗓️ 13 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے غزہ سے اس حکومت کی
مئی
کیا روس نے امریکہ اور جمہوریت کی توہین کی ہے؟امریکی عہدیداروں کی زبانی
🗓️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی ایوان نمائندگان
اپریل