🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی سطح پر نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی مارکیٹنگ کرنے یا اس کی کمرشلائزیشن کے لیے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے میں سول ایوی ایشن اور پورٹ حکام کی ناکامی کی وجہ سے چین کی جانب سے دی گئی 23 کروڑ ڈالر کی گرانٹ سے تیار کردہ ایئرپورٹ کافی حد تک غیر فعال ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال حکام کی جانب سے پیش کردہ 2 صفحات پر مشتمل پریزنٹیشن دیکھ کر شش وپنج میں مبتلا ہوگئے جب کہ اس میں ایئرپورٹ پر موجود سہولیات کے حوالے سے زیادہ تر کاغذی کارروائی کی گئی تھی، گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے گزشتہ ماہ کیا تھا۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) پر ہوائی اڈے کو تجارتی بنانے کے حوالے سے جامع منصوبہ تیار کرنے میں تاخیر پر سخت تنقید کی۔
سول ایوی ایشن اور ایئرپورٹ اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ ایڈمنسٹریشن بلاک میں کارگو شیڈز، کوریئر سروسز اور ٹریفک گائیڈنس سسٹم کے لیے سرکاری محکموں، پی آئی اے، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنٹس اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے جگہ الاٹ کرنے کی منظوری دی گئی تھی جب کہ کولڈ اسٹوریج کے لیے ٹینڈر جاری کیے گئے تھے۔
اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ تجارتی کمپنیوں سےگوداموں، ہوٹل اور ایئرپورٹ پر مینٹیننس اینڈ رپیئر اوور ہال (ایم آر او) مراکز کے لیے جگہ لیز پر دینے کے حوالے سے بولیاں طلب کی گئی تھیں جب کہ فیول فراہمی کے لیے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو جگہ دی جا چکی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعظم شہباز شریف اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 4 روزہ دورے پر اسلام آباد آنے والے چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح کیا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے کہا تھا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل اہم سنگ میل ہے، منصوبے کی تکمیل کے لیے پاکستان اور چین کی افرادی قوت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، گوادر علاقائی ترقی کا محور ہونے کے ساتھ دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کا بھی عکاس ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے چین اپنا کردار اداکرتا رہے گا، پاکستان کے عوام کی خوشحالی ہمارے دل کے بہت قریب ہے، دونوں ملکوں کی تزویراتی شراکت داری وقت کے ساتھ گہری ہو رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ برقرار
🗓️ 11 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ہوش رہا مہنگائی برقرار ہے جہاں
فروری
حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے 7 ٹھکانوں کو منہدم کیا
🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک نے اس جمعہ کو الگ الگ
اکتوبر
اگر اسٹیبلشمنٹ کہے کہ کسی معاملے میں دخل نہیں دیا تو یہ بات بھی سچ نہیں ہوگی
🗓️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا
مئی
لبنان نے شام میں زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لیے اپنی بندرگاہیں اور ہوائی اڈے کھولے
🗓️ 7 فروری 2023سچ خبریں:شام میں زلزلہ کے متاثرین کی مدد کے لیے لبنان کی
فروری
آپ دو تھپڑ ماریں گے ہم دس تھپڑ ماریں گے: مریم نواز
🗓️ 7 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے
مارچ
والد کے ساتھ میرے بہت خراب تعلقات تھے، اذان سمیع خان
🗓️ 16 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و موسیقار اذان سمیع خان نے اپنے والد
اکتوبر
نیٹو اور روس کے درمیان پراکسی جنگ
🗓️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ نیٹو یوکرین میں ہمارے ساتھ پراکسی
اپریل
ہم بیروت پر حملے کا جواب دینگے: حزب اللہ
🗓️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے
نومبر