?️
گلگت (سچ خبریں) گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت کی پانچ سالہ آئینی مدت آج اختتام پذیر ہوگئی۔
گلگت بلتستان میں تمام وزراء، مشیران اور کوآرڈینیٹرز ڈی نوٹیفائی کردیا گیا، نگران حکومت سے متعلق دفعات کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن 24 نومبر 2025 کی رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوگا، فیصلہ گلگت بلتستان اسمبلی سیکرٹریٹ اور شق 56 (5) کے تحت لیا گیا، سیکرٹری قانون و استغاثہ سجاد حیدر کے دستخط کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری ہوا جو تمام سرکاری دفاتر اور انتظامی حکام کو ارسال کر دیا گیا۔
دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے سمری بھجوائی جا چکی، اعلان کل متوقع ہے، نگران وزیر اعلیٰ کے بعد نئی نگران کابینہ کے نام بھی وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری کیے جائیں گے، حکومتی مدت ختم ہونے پر کابینہ تحلیل اور وزیر اعلیٰ گلبر خان سبکدوش ہوں گے۔
علاوہ ازیں اپوزیشن کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق نگران سیٹ اپ خطے میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کا ذمہ دار ہوگا، عوامی مسائل کے حل کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے، نگران سیٹ اپ مکمل غیرجانبدار ہونا چاہیے۔
خیال رہے قبل اثنا الیکشن کمیشن کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ انتخابات آئینی شیڈول کے مطابق کرائے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی خفیہ حکمت عملی کیا ہے؟
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں: حالیہ دہائیوں میں صیہونی حکومت نے فلسطینی قوم کا مقابلہ
ستمبر
بلوچستان میں حکومت کو اہم کامیانی ملی
?️ 10 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) بلوچستان سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے سینیٹر
مارچ
جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیان سے متعلق لاعلم تھا، علی ظفر
?️ 25 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و اداکار علی ظفر نے بھارتی نغمہ نگار
فروری
محکمہ داخلہ نے جماعت اسلامی کو مینار پاکستان پر اجتماع کی اجازت دیدی
?️ 20 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر
نومبر
بن سلمان کی اپنے دور حکومت میں سعودی عرب کی خدمات
?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2017 میں اقتدار کے
جولائی
بچوں کے عالمی دن پر حماس کا بیان: فلسطینی بچے 7 دہائیوں سے صیہونی دہشت گردی کا شکار ہیں
?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں: حماس نے فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونی غاصبوں کی منظم
نومبر
آج فلسطین کا شہید کون ہے؟
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: مقبوضہ بیت المقدس شہر کی مسجد الاقصی میں آج صبح قابض
نومبر
امریکہ میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 9 نومبر 2021سچ خبریں : اوپیک پلس کے تیل کی سپلائی بڑھانے کے فیصلے کے بعد
نومبر