گلگت بلتستان: تحریک انصاف نے اپنےاراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کردیے

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے گلگت بلتستان کے ارکان فتح اللہ خان اور حشمت اللہ خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پارٹی قیادت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ان ارکان نے پی ٹی آئی کی خطے میں حکومت کے خلاف لابنگ اور سازش کی۔

نوٹس جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے کہا کہ ان مبینہ سرگرمیوں کے پیش نظر ان اراکین کو نوٹس کے اجرا کے تین روز کے اندر تحریری وضاحت دینے کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

اس نوٹس میں کہا گیا کہ اگر ان کے جوابات غیر تسلی بخش ہوئے یا انہوں نے جواب نہ دیا تو پارٹی پالیسی اور قواعد کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 22 ارکان تھے جب کہ اراکین اسمبلی کی مجموعی تعداد 33 ہے۔

پی ٹی آئی کے 8 ارکان نے پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد کردہ امیدوار کے خلاف ووٹ دیا جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ حاجی گلبر خان وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔

دوسری جانب پارٹی کی جانب سے جاری ایک اور بیان میں کہا گیا کہ بیرسٹر گوہر علی خان کو پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) مقرر کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی منظوری سے گوہر علی کی بطور پی ٹی آئی سی ای سی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اس سے قبل جمال انصاری پی ٹی آئی کے سی ای سی تھے، تاہم 9 مئی کے واقعات کے بعد انہیں اسلام آباد سے گرفتار کر کے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا، بعد ازاں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا، بیرسٹر گوہر علی نے اپنے تقرر پر پی ٹی آئی چیئرمین کا شکریہ ادا کیا۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم کا افغانستان کے حالات پر بیان سامنے آگیا

?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے یکساں نصاب تعلیم کی

آڈیو لیک معاملہ: پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

?️ 24 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آڈیو لیک

حزب اللہ نے صہیونی فوجیوں کو لبنان کی سرحد سے مار بھگایا

?️ 2 اکتوبر 2024لبنان کی اسلامی مزاحمت نے آج بروز بدھ صہیونی دشمن کے خلاف

تل ابیب کے جرائم کے خلاف عرب ممالک کی 400 دن کی ذلت آمیز خاموشی

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ میں شہری دفاع کی تنظیم کے ترجمان محمود بصل

سینیٹ انتخابات کی 48 نشستوں پر 170 امیدوار آزمائیں گے اپنی قسمت

?️ 16 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) 2021 میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے امیدواروں

ٹوئٹر کو نائجیریا کے صدر کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنا مہنگا پڑگیا

?️ 6 جون 2021نائجیریا (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو نائجیریا کے

سینٹ کام دہشت گردوں کے کمانڈر نے عراق کے وزیراعظم سے ملاقات کی

?️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں:      CENTCOM دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر مائیکل کرولا

پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کل خلا میں روانہ ہوگا

?️ 16 جنوری 2025 سچ خبریں: پاکستان کےقومی خلائی ادارے اسپارکو کی جانب سے تیارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے