گزشتہ 3 برسوں کے دوران خواتین ووٹرز کے اندراج میں نمایاں اضافہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ تین برسوں کے دوران خواتین ووٹرز کے اندراج میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا جب کہ ووٹرز کے لحاظ سے 10 فیصد سے زیادہ صنفی فرق والے اضلاع کی تعداد 80 سے کم ہو کر 30 رہ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ووٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مکمل تقابلی تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ نومبر 2021 میں ایسے اضلاع کی تعداد صرف خیبرپختونخوا میں 28 تھی، اس کے بعد بلوچستان میں 26، پنجاب میں 17 اور سندھ میں 9 تھی۔

وہ اضلاع جہاں خواتین ووٹرز کا تناسب 45 فیصد سے کم ہے، ان کی تعداد خیبرپختونخوا میں 28 سے کم ہو کر 8، بلوچستان میں 26 سے کم ہوکر 19 اور سندھ میں 10سے کم ہوکر 3 پر آ گئ، پچھلے سال تک پنجاب میں ایسا صرف ایک ضلع تھا اور اب یہ واحد صوبہ بن گیا جس کے 41 اضلاع میں سے ہر ایک میں خواتین ووٹرز کی تعداد 45 فیصد سے زیادہ ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں بھی خواتین ووٹرز کا تناسب 47 فیصد سے زیادہ ہے، نومبر 2021 میں ایسے اضلاع کی تعداد صرف 7 تھی جن میں پنجاب میں پانچ اور بلوچستان میں دو ضلعے تھے۔

پنجاب کا ضلع چکوال سرفہرست ہے جس میں کل رجسٹرڈ ووٹرز میں 49.50 فیصد خواتین ہیں، اس کے بعد تلہ گنگ میں (49.06 فیصد)، صحبت پور میں (48.73 فیصد)، جہلم میں (48.62 فیصد)، راولپنڈی میں (48.59 فیصد)، اٹک میں (48.39 فیصد) ، خوشاب میں (48.26فیصد) اور اوستہ محمد میں (48.19فیصد) خواتین ووٹرز ہیں۔

صحبت پور اور اوستہ محمد کے علاوہ بلوچستان کے ایک اور ضلع واشک میں بھی خواتین ووٹرز کا تناسب 47 فیصد سے زیادہ47.13 فیصد ہے۔

خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع جن میں 47 فیصد سے زیادہ خواتین ووٹرز ہیں، ان میں ہری پور میں (47.74 فیصد)، لوئر کوہستان میں (47.56فیصد)، ایبٹ آباد میں (47.47فیصد) اور کرک میں (47.01فیصد) خواتین ووٹرز ہیں۔

ملک کے 32 اضلاع میں اب بھی مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان بڑا فرق ہے جن میں سے 20 پنجاب میں ، 7 سندھ میں ، 4 خیبر پختونخوا میں اور ایک بلوچستان میں ہیں۔

فہرست میں لاہور 3 لاکھ 90 ہزار 783 ووٹرز کے فرق کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد فیصل آباد ( 3 لاکھ 79 ہزار 906، رحیم یار خان 2 لاکھ 54 ہزار 711، گوجرانوالہ 2 لاکھ 51 ہزار 145، پشاور میں 2 لاکھ 22 ہزار 417، قصور 2 لاکھ 20 ہزار 786، شیخوپورہ 2 لاکھ 8 ہزار 786 اور سیالکوٹ میں 2 لاکھ 7 ہزار 875 ووٹرز کا فرق ہے۔

جن اضلاع میں فرق ایک لاکھ سے زیاد ہے ان میں ملتان، بہاولنگر ، اوکاڑہ، بہاولپور، وہاڑی، کراچی-وسطی، کورنگی، کراچی-ایسٹ، مردان، کیماڑی، ساہیوال، سوات، مظفر گڑھ، کوئٹہ، جھنگ، مالا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چارسدہ، ڈیرہ غازی خان، کراچی-جنوبی اور نارووال شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

ملک کے مختلف حصوں میں پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار

?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا

صیہونی نیٹ ورک: ٹرمپ نے مذاکرات کے ذریعے قطر کو دھوکہ دیا

?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی نیٹ ورک نے امریکی صدر کی قطر کے ساتھ

ایران سعودی معاہدہ کس بنیاد پر ہوا ہے؟ سعودی وزیر خارجہ کی زبانی

?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں

کیا حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ ہونے والا ہے؟امریکی اخبار کی زبانی

?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: اطلاعات کے مطابق امریکہ، مصر اور قطر کے تینوں ممالک

پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری،حکومتی امیدوارکا پلڑا بھاری

?️ 2 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں اگلے وزیراعلیٰ کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے

نواز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے کا امیدوار نہیں بننا چاہیے، خورشید شاہ

?️ 13 فروری 2024سکھر: (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف

حکومت نے سرکاری محکموں کو عملے کی مراعات میں رد و بدل سے روک دیا

?️ 4 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے خود مختار، نیم خودمختار، پبلک سیکٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے