گرین لائن بسیں کراچی پہنچ گئیں

گرین لائن بسیں کراچی پہنچ گئیں

🗓️

کراچی (سچ خبریں)چین کے تعاون سے گرین لائن منصوبے کی چالیس بسیں کراچی پہنچ گئیں شہرقائد کے لوگوں کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، گرین لائن بسوں کو لانے والا جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔ تاہم گرین لائن کا ٹریک مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہے۔

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، شہر قائد کے شہریوں کی سفری مشکلات اب دور ہونے والی ہیں کیوں کہ گرین لائن منصوبے کی چالیس بسیں کراچی پہنچ گئی ہیں، جن کی نقاب کشائی آج ساڑھے تین بجے ہوگی۔

بسیں تو کراچی پہنچ گئیں تاہم گرین لائن منصوبے کے ٹریک کی مناسب دیکھ بھال نہ ہوسکی، ٹکٹ بھر ہو یا اسٹیشن دھول مٹی سے بھرے ہوئے ہیں اور مسافروں کےلیے داخلی اور خارجہ دروازے بھی اچھی حالت میں نہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹریک کے اطراف میں لگی گرل کا رنگ بھی پرانا ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ گرین لائن کا منصوبہ 2016 میں شروع ہوا تھا، اس منصوبے سے 25 لاکھ سے زائد افراد کو روزانہ سفری سہولیات مل سکیں گی۔رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سروس سرجانی سے نمائش تک چلائی جائے گی۔

واضح رہے کہ بسوں کی آمد سے قبل ہی گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ 42 گرین لائن بسوں کی پہلی کھیپ لانے والا جہاز عنقریب کراچی پورٹ پہنچ رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

خالد مشعل کورونا میں مبتلا

🗓️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو چیف خالد مشعل کورونا

امریکہ کو جنگ کا نشہ ہے:چین

🗓️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:چین کی وزارت دفاع نے پینٹاگون پر الزام عائد کیا ہے

یمن میں قیدیوں کے تبادلے کا آغاز جمعرات سے شروع ہوگا

🗓️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:یمنی ذرائع نے قیدیوں کے تبادلے کے آغاز کی تاریخ کا

اربیل سمٹ میں شریک ہونے والے افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

🗓️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی سپریم کورٹ نے اربیل میں صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات

وزارت خارجہ کے ترجمان کا تبادلہ کردیا گیا۔

🗓️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ

الجزائر نے یورپ کو گیس پہنچانے کی امریکی پیشکش کو مسترد کیا

🗓️ 21 مارچ 2022سچ خبریں:    یوکرین کی جنگ کے درمیان الجزائر نے اسپین تک

آئندہ مالی سال کیلئے ترقی کی شرح کا ہدف 3.5 فیصد رکھنے کی منظوری

🗓️ 7 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل

الیکشن کمیشن کوحلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمہ کرانا چاہیے، سعید غنی

🗓️ 17 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے