?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کے پی حکومت ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم تو دور اعلان بھی نہیں کرسکی۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے، ہر مستحق کو میرٹ کی بنیاد پر اسکی دہلیز پر امداد پہنچائی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت کے لیے بانی کی آنکھ، بانی کے دانت اور بانی کی جیل میں آسائشیں اہم ہیں، کے پی حکومت کا فوکس رمضان سے زیادہ رہائی فورس اور نیا فتنہ پھیلانے پر ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں ابھی تک ڈیجیٹل ڈیٹا ہی جمع نہیں کیا جا سکا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا گزشتہ سال بھی کے پی حکومت کا رمضان پیکج پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی فہرستوں پر دیا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے صوبے بھر میں سروے مکمل کیا، اس سروے کے تحت پنجاب کے ہر شہری کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے، پنجاب میں اسی سروے کے تحت 42 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ مل رہے ہیں تاہم اسی کے تحت مسیحی برادری کو بھی امدادی رقم الگ سے مل رہی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکج ہے، پنجاب واحد صوبہ ہے جس میں 74 سہولت بازار فنکشنل ہو چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
آخر کار یورپ نے روس کی توانائی سے وابستگی پر قابو پالیا
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے اہلکار جوزپ بریل کا دعویٰ
جنوری
ایران-اسرائیل بحران: امن کی کوشش میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، شہباز شریف کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو
?️ 20 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ
جون
ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے منسلک ہے:صدر مملکت
?️ 12 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر
جولائی
سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.42 فیصد پر آگئی
?️ 17 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ
دسمبر
پاکستانی صحافی وحید مراد لاپتا ہو گئے، فیملی
?️ 26 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق اسلام آباد
مارچ
شیر افضل مروت کے بارے میں پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت
اگست
نیتن یاہو اسرائیل کی قیادت کے اہل نہیں ہیں: لایپڈ
?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی اپوزیشن کے سربراہ یائر لاپیڈ نے جمعرات
نومبر
پاکستانی محقق: امام خمینی (رہ) کے افکار عالم اسلام میں مزاحمت اور بیداری کا آغاز تھے
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: ایک پاکستانی سیاسی محقق نے کہا: امام خمینی (رح) کی
جون