کے-الیکٹرک کی بجلی 9 روپے71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواستیں

?️

کراچی:(سچ خبریں) کے-الیکٹرک نے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں بجلی 9 روپے71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی 2 الگ الگ درخواستیں دائر کردیں۔

کے-الیکٹرک کی جانب سے جولائی تاستمبر کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 83 پیسے کم کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے جب کہ اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 88 پیسے کمی کی درخواست کی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)، کے الیکڑک کی درخواستوں پر 30 نومبر کو سماعت کرے گا۔ قیمتوں میں کمی سے صارفین کو ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 ارب 15 کروڑ70 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔

دوسری جانب کراچی کے علاوہ باقی ملک کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا سے بجلی 24 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔

نیپرا میں دائر کی گئی درخواست میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اضافہ اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے۔

سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں 10 ارب 37 کروڑ 72 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 14 پیسے فی یونٹ رہی، اکتوبر میں پانی سے 29.37 اور کوئلے سے 15.47 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 12.12 اور ایل این جی سے 17.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اکتوبر میں جوہری ایندھن سے 20.61 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا کی جانب سے سماعت 29 نومبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ ستمبر میں بھی نیپرا نے کے-الیکڑک کی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 22 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران کراچی کے سوا باقی ملک کے لیے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 20 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری بھی دی تھی۔

مشہور خبریں۔

معاشی اصلاحات سے افراطِ زر اور کرنٹ اکانٹ خسارے پر قابو پالیا گیا، وزیرخزانہ

?️ 2 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ

موساد کا سربراہ اپنے واشنگٹن کے خفیہ دورے میں کیا ڈھونڈ رہا تھا؟

?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:دو امریکی ذرائع نے Axios ویب سائٹ کو بتایا کہ موساد

غزہ کا مستقبل کا حکمران کون ہے؟

?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کی گھنٹی بجنے سے غزہ انتظامیہ

بائیڈن کی مقبولیت میں کمی کی بڑی وجہ ان کا افغانستان چھوڑنے کا طریقہ ہے: بولٹن

?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ

محمود عباس کی تنظیم کا ہمارے ساتھ قریبی تعاون ہے :اولمرٹ 

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے صیہونی حکومت

امریکہ تباہ ہورہا ہے:ٹرمپ

?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایریزونا میں ایک ریلی میں کہا

شمالی کوریا نے سپرسونک میزائل کے تجربے کا اعلان کا

?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:  شمالی کوریا نے اس سال اپنا پہلا میزائل تجربہ کیا۔

کیا ٹرمپ کو گرفتار کیا جائے گا؟

?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیروں کو جارجیا کی ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے