?️
اسلام آباد (سچ خبریں) کینیڈا میں آتشزدگی کے نتیجے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کے جاں بحق ہونے پر دفتر خارجہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اموات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی قونصلیٹ متاثرہ خاندان اورکینیڈین حکام سے رابطے میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ نے 7 پاکستانی نژادکینیڈین شہریوں کی آتشزدگی سے اموات پر اظہار افسوس کیا ہے، ترجمان زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ البرٹامیں گھرمیں آتشزدگی سے بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے، اس معاملے پر پاکستانی قونصلیٹ متاثرہ خاندان اورکینیڈین حکام سے رابطے میں ہے ، پاکستانی قونصلیٹ نے متاثرہ خاندان کوہرممکن تعاون کی پیشکش کی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے کینیڈین حکام سےرابطے میں ہیں ، کینیڈین حکام کے مطابق ابھی تک آتشزدی کے واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا جب کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ میں کوئی مجرمانہ ہاتھ ملوث نہیں ہے۔
خیال رہے کہ کینیڈا کے شہر کیلگری کے نواح میں ایک گھر میں آتشزدگی ہوئی، آتشزدگی کے نتیجے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد جُھلس کر جاں بحق ہوگئے ، کینیڈا کے شہر کیلگری میں صبح سویرے گھر میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو نہیں پایا جا سکا ، اس آتشزدگی کے نتیجے میں پاکستانی نژاد فیملی کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک شخص اور 4 بچے محفوظ رہے ، جاں بحق ہونے والوں میں امجد کمال، بیگم رافعہ رشید اور 5 بچے شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے خاندان کا تعلق کراچی سے ہے ، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جائزہ لیا لیکن تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ، پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں ہوئی آتشزدگی کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کینیڈا میں درجہ حرارت 49 اعشاریہ 6 تک پہنچ چکا ہے جو کینیڈا کی تاریخ میں اب تک کا ریکارڈ درجہ حرارت ہے ، کینیڈا میں گرمی کی حالیہ لہر سے ہلاکتوں کی تعداد 719 تک پہنچ چکی ہے ، کینیڈا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی شدید گرمی کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے، اسکول اور یونیورسٹیاں بند کردی گئی ہیں ، کووڈ ویکسی نیشن مراکز بھی بند کر دیے گئے ہیں جب کہ حکام نے شہر کے چوراہوں پر عارضی فوارے لگا دیے ہیں۔


مشہور خبریں۔
فروری میں برآمدات میں 5.5 فیصد کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
?️ 4 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان شماریات بیورو نے کہا ہے کہ فروری
مارچ
اسحاق ڈار کا الجیریا کے وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال سمیت سے آگاہ کیا
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و
مئی
ملک میں ڈیمز کی تعمیر کیلئے اجلاس، منصوبہ بندی کیلئے سفارشات پیش
?️ 8 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر کے لیے
جون
ایران سعودی معاہدے کا ایرانی حاجیوں کو فائدہ
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے اعلان کیا کہ ریاض اور تہران
جون
امریکی حکومت اسرائیل کے جرائم میں براہ راست شریک
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی پروگریسو سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ اور اس
ستمبر
امریکہ نے فلسطین سے میٹاکمپنی کے متعلق وضاحت طلب
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ کو لکھے گئے
دسمبر
مغرب نے ہمیں دھوکہ دیا : یوکرینی
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ جیسے جیسے یوکرین میں
فروری
یمن پر امریکی حملے؛ خوف و ہراس کی حکمت عملی
?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: یمن پر امریکی فضائی حملے کل رات سے جاری رہے
اپریل