?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کینالز کی تعمیر معاملہ پرحکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا،کمیٹی کے سربراہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈا ر ہونگے جبکہ کمیٹی میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل و توانائی احسن اقبال سمیت آبی و زرعی ماہرین کو بھی شامل کیا جائیگا،وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے بعد مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کر دی جائیگی۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی پیپلز پارٹی کی قیادت اور دیگر سے رابطہ کرکے مذاکرات کے ذریعہ مسئلہ کا حل نکالنے کی کوشش کرے گی۔اس کے ساتھ ساتھ حکومتی مذاکراتی کمیٹی دریائے سندھ پر چھ کینالز کی تعمیر کے منصوبے کے معاملے پر دیگر جماعتوں سے رابطہ کر کے ان کے تحفظات دور کریگی۔
اس حوالے سے ایکسپریس نیوز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس معاملے پر جلدہی صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں کریں گے ۔
ن لیگ کے سینئر رہنماءنے ایکسپریس نیوز کو بتاتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ پر چھ کینالز منصوبے کی تعمیر پر پیپلز پارٹی و دیگر جماعتوں کے تحفظات اور صوبے میں احتجاج کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی قیادت میںتفصیلی مشاورت ہوئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی یہ طے ہواتھا کہ اس معاملے کومذاکرات سے حل کیا جائے گاجس کے بعد حکومت نے پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے ۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت اس منصوبے پر پارلیمان کو بھی اعتماد میں لے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف ضرورت پڑنے پر اس منصوبے پر مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس بھی بلائیں گے۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی پیپلز پارٹی کے تحفظات معلوم کریگی اور منصوبے کی تمام پہلووں سے فنی جانچ بھی کی جائے گی اور معاملے کے حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ حکومت پیپلزپارٹی کو مذاکرات میں کینالز منصوبے کی افادیت کے بارے میں بھی آگاہ کریگی۔
مسلم لیگ ن اس منصوبے پر اپنی حکمت عملی میں تبدیلی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے طے کرے گی جبکہ مسلم لیگ ن اس منصوبے کی پر پارلیمان کو بھی اعتماد میں لے گی۔حکومت کینالز کی تعمیرکے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بھی طلب کرنے پر غور کررہی ہے۔
مشہور خبریں۔
بن سلمان کے دور میں اسلامی اداروں کی پسماندگی
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:محمد بن سلمان کی ولی عہد بننے کے آغاز سے ہی
جنوری
غیر اخلاقی ویڈیوز کی تشہیر کرکے بچوں کے خلاف انسٹاگرام جرم
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:المیادین ٹی وی کے مطابق انسٹاگرام سوشل نیٹ ورک پر بچوں
جون
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کیوں نہیں؟
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سربراہ نے اس تنظیم
اپریل
FATF اجلاس میں آج پاکستان کی قسمت کا ہوگا فیصلہ
?️ 24 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} FATF کے تین روزہ ورچوئل اجلاس کے آج آخری
فروری
عرب لیگ ناقابل اصلاح ہے ،اس پر امریکہ کا بہت اثر ہے:یمن
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت خارجہ نے عرب لیگ
مئی
دمشق کے سلسلہ میں ریاض کی پالیسیاں غلط ہیں؛بن سلمان کا اعتراف
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان کے ایک اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی ولی
اکتوبر
حکومت کا 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
?️ 14 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ16
ستمبر
وزیر اعظم آج کھیلوں کے فروغ کے لئے وعدہ پورا کریں گے
?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم آج کھیلوں کےفروغ کیلئےوعدہ پورا کرنےجا رہے
دسمبر