کیا یہ جمہوریت ہے جو آپ کے ساتھ تو ٹھیک ورنہ غدار۔ بیرسٹر گوہر

کون ہو گی ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی؟ بیرسٹر گوہر کی زبانی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کیا یہ جمہوریت ہےجوآپ کے ساتھ اتفاق کرے تو ٹھیک ورنہ غدار۔

وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے اور ترامیم کو واپس کریں گے۔ اُنہوں نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ پر کبھی حملہ آور نہیں ہوگی، ہم اس ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے، جمہوریت میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا ارکان اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے ایک دوسرے کو چور کہا، ہمیں نہیں پتہ تھا کہ آپ میں سے چور کون ہیں، کیا آپ کےوزیراعلی نے ایک دفعہ نہیں کہا تھا ٹانگیں توڑدیں گے؟ پارلیمنٹ کے وقار کو مجروح کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی۔

اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اِن کی نظر میں محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر نہیں، اس پر بیرسٹر گوہر نے مؤقف اختیار کیا کہ محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی تو آپ لوگوں کے ساتھ 30 سال سے اکٹھے تھے، اُنہوں نے جنرل ضیا کی 8 ویں ترمیم کو بھی چیلنج کیا تھا، محمود خان اچکزئی کے والد نے جمہوریت کے لیے جان دی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی وزیر کی پیرس میں قطری وفد سے ملاقات 

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر نے پیرس میں قطری وفد سے ملاقات کی،

5ہزار دن برزخ میں؛صیہونی جیل کی کہانی فلسطینی قیدی کی زبانی

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں جیلوں کی تقسیم کا کوئی خاص قاعدہ اور

چین نے تائیوان کے سامنے طاقت کا مظاہرہ کیوں کیا؟

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: تائیوان کے حکام نے اس جزیرے کے گرد 28 چینی

بھارت میں کورونا وائرس کا قہر اور بھارتی میڈیا کی کمبھ میلے پر مکمل خاموشی

?️ 24 اپریل 2021(سچ خبریں) بھارت میں اس وقت کورونا وائرس نے شدید قہر مچا

سردیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یوکرین کو ترجیح ہے: جرمن وزیر خارجہ

?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:  جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیرباک نے ایک کانفرنس میں کہا

مسلسل تیسرے سال امریکی گھریلو آمدنی میں کمی

?️ 14 ستمبر 2023سچ خبریں:سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2022 میں امریکی گھرانوں

ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ، پاکستان مزید 4 ماہ تک اور رہیگا گرے لسٹ میں

?️ 25 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں}  ایف اے ٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) نے

مشرقی شام پر ایک بار پھر ترکی کی یلغار

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:شمالی شام کے الحسکہ صوبے میں ترکی نے ایک بار پھر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے