?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے اورکھانے پینے کی اشیاء میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ایک ہفتے کے دوران اس میں مزید ایک اعشاریہ 81فیصد کا اضافہ ہوا ہے رواں ہفتے کے دوران 51 اشیا میں سے 27 اشیا کی قیمت میں اضافہ اور 10 اشیا کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مسلسل چھٹے ہفتے اضافے کے بعد نومبر میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 1.81 فیصد تک جا پہنچی ہے اس لحاظ سے 17 ہزار 732 روپے ماہانہ سے کم آمدن والے افراد کے لیے ایس پی آئی اسکیل پر 0۔
39 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ وہ افراد جن کی ماہانہ آمدنی 44 ہزار 175 روپے ان کے لیے افراط زر میں 1.44 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایس پی آئی میں اضافے کی اہم وجہ اشیا ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ ہے، جس میں چکن کی قیمت میں 8.26 فیصد، خوردنی تیل کی فی لیٹر قیمت میں 4.72 فیصد، کیلوں کی قیمت میں 4.18 فیصد، نہانے کے صابن میں 3.94 فیصد، ویجیٹیبل گھی کی فی اڑھائی کلو گرام قیمت میں 3.15 فیصد جبکہ ویجیٹیبل گھی ایک کلو گرام قیمت میں 2.38 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
علاوہ ازیں چاول کی قیمت 1.76 فیصد، دال مونگ کی قیمت 1.62 فیصد، انڈے کی قیمت 1.52 فیصد، جلانے کی لکڑی کی قیمت 1.24 فیصد اور تیار چائے کی قیمت میں 1.21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران کچھ اشیا کی قیمت میں کمی بھی دیکھی گئی ہے جس میں 5.77 فیصد ٹماٹر، 4.25 فیصد چینی، 2.14 فیصد پیاز اور 1.48 فیصد گڑ کی قیمت میں کمی کی گئی ہے علاوہ ازیں رواں ہفتے دال مسور کی قیمت میں 0.43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، لہسن کی قیمت میں 0.13 فیصد ، گندم کے آٹے میں 0.04 فیصد اور چنے کی دال کی قیمت میں 0.02 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رواں ہفتے کے دوران 51 اشیا میں سے 27 اشیا کی قیمت میں اضافہ اور 10 اشیا کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 14 اشیا کی قیمتیں برقرار رہیں اسماعیل اقبال سیکیوریٹیز کے تجزیہ کار فہد رﺅف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 میں سے 4 ہفتوں کے دوران میں افراط زر ایک فیصد زیادہ سطح پر رہی اور یہ معمول کی طریقہ کار سے مختلف ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایس پی آئی میں اضافہ آئندہ مہینوں میں صارف پرائس انڈیکس میں مزید اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔
ان کا ماننا ہے کہ ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات اور گزشتہ چند ماہ کے دوران ہونے والے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر جنوری سے مارچ 2022 تک اشیائے ضروریات کی قیمتیں مزید بڑھیں گی انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ جولائی سے روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 13 فیصد بڑھنے اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمت کا سبب ہے۔
مشہور خبریں۔
شہباز گل نے پرویز رشید کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز
نومبر
یمن میں امریکہ کے اشاروں پر جارحیت ہورہی ہے:بحرینی مذہبی رہنما
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:بحرین کے مذہبی رہنما اور عالم دین شیخ عیسی قاسم نے
فروری
پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کیا، میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا۔ آرمی چیف
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا
مئی
نصراللہ کی شہادت سے حزب اللہ کمزور نہیں ہوگی؛ وجہ؟
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ لبنان میں حزب اللہ کے
اکتوبر
امریکہ کے تباہی پھیلانے والے ہتھیار
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کی اسٹریٹجک دستاویز کی اشاعت اور شمالی کوریا
اکتوبر
وزیر خزانہ نے افغانستان کو بڑا آفر دیا
?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ
ستمبر
پاکستان میں بھی پانی کے عالمی دن کا انعقاد کیا گیا
?️ 22 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) 22 مارچ کو پانی کا عالمی دن منایاجاتا ہے اس
مارچ
سید حسن نصر اللہ کی ذہانت زبانزد حاص وعام
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے آپریشنز برانچ کے سابق سربراہ اسرائیل
اگست