کُرم میں فساد کرنے والے بچ نہیں سکتے، کسی کو نہیں چھوڑیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

🗓️

پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کُرم میں فساد کرنے والے بچ نہیں سکتے، کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کُرم کا مسلئہ سو سال سے زائد عرصے سے چلا آرہا ہے، کُرم میں زمینی تنازع نہیں بلکہ فرقہ ورانہ مسلئہ ہے، ہمیں لسانیت اور فرقہ واریت میں الجھایا گیا ہے، وہاں بیرونی قوتیں سرمایہ کاری کررہی ہیں، کُرم روڈ کو محفوظ کرکے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کررہے ہیں، کُرم میں فساد کرنے والے نہیں بچ سکتے، ہم سخت کاروائی کریں گے اور کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔

علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ ملک اور صوبوں کے اکانومی کو منظم کرنا ضروری ہوتا ہے، ہم نے خود مختار ہونا ہے اور رزق حلال کمانا ہے، صوبے میں انڈسٹری شروع کرنے پر زیادہ سہولتیں دی جائیں گی، رقم منتقلی سے متعلق اوورسیز کے لیے مزید سہولیات فراہم کریں گے، خیبر بینک کے ذریعے اوورسیز اب آسانی سے رقم منتقل کرتے ہیں، خیبر بینک میں نظام کو اسلامی بینکنگ پر منتقل کررہے ہیں، عوام خیبر بینک کے تمام سہولیات سے فائدہ اُٹھائیں۔

بتایا جارہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر لوئر کرم کے چار دیہات خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ان علاقوں میں شرپسند عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کیے جائیں گے، اوچت، مندوری، دادکمر اور بگن نامی دیہات خالی کروا کر وہاں موجود مسلح عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ معلوم ہوا ہے کہ اعلیٰ سطح کے حکومتی اجلاس میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ملزمان و ماسٹر مائنڈز کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس کے علاوہ ضلع میں موجود بنکرز کی مسماری کا عمل بھی تیزی سے جاری رہے گا، کوہاٹ امن معاہدے کے بعد بنکرز کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے تحت اب تک ضلع بھر میں 194 بنکرز مسمار کیے جا چکے ہیں، لوئر کرم کے گاؤں بالش خیل اور خارکلی میں 117 بنکرز کو مسمار کیا گیا، اپر کرم کے پیوار اور تری منگل میں 77 بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد خطہ میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے؟ مشاہد حسین سید کی زبانی

🗓️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا

صیہونی حکومت کا اردن کے خلاف اعلان جنگ

🗓️ 13 جون 2023سچ خبریں:اردن کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نے صیہونی حکومت کے

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو اگلے سال حتمی شکل دی جائے گی:صیہونی عہدہ دار

🗓️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی کنیسٹ کے ایک رکن نے پیش گوئی کی ہے کہ

جنرل سلیمانی کے قتل سے عراق میں ہمارا اثر و رسوخ کم ہوا:سابق امریکی عہدہ دار

🗓️ 30 اگست 2022سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کونسل کے ایک سابق عہدہ دار نے اپنے

وزیراعظم کا خط جی ایچ کیو کو بھیج دیا گیا، تعیناتی ایک دو روز میں ہوجائے گی، خواجہ آصف

🗓️ 22 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف

سوشل میڈیا غزہ جنگ میں زورآزمائی کا میدان

🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ جنگ میں اکثر فلسطین اور اسرائیل کے حامی ہیش

54 روزہ بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی کی شہادت کا امکان

🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: 54 دنوں سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی کاید

یہ ہے وہ شاہانہ کمرہ جس میں پاکستان کا سب سے مقبول لیڈر بغیر کسی جرم قید ہے

🗓️ 6 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان کے سیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے