?️
اسلام آباد (سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں 50 سے 59 سال کے افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن کے آغاز کا اعلان کر دیا۔حکومت نے 50 سے 59 سال تک کے افراد کی کورونا ویکسینیشن 21اپریل سےشروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ این سی اوسی سے50 سے 59 سال تک کے افراد کی ویکسینیشن کافیصلہ کرلیا ، تمام افراد کی ویکسینیشن 21اپریل سےشروع ہوگی، ایک بارپھررجسٹریشن کے لیے شہریوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
یاد رہے 26 مارچ کو وفاقی وزیر اسدعمر نے کورونا ویکسین کیلئے 50سال سے زائدعمرکے افراد کی رجسٹریشن 30مارچ سے شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 60سال اورزائد عمر کےافراد کیلئے رجسٹریشن پہلے سے جاری ہے۔
سربراہ این سی او سی کے مطابق ویکسی نیشن کا آغاز 21 اپریل سے کیا جائے گا، لوگوں سے درخواست ہے کہ خود کو ویکسی نیشن کے لیے رجسٹرڈ کروائیں۔اسد عمر نے بتایا کہ 50 سے 59 سال کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کرنےکا فیصلہ این سی او سی اجلاس میں کیا گیا۔
خیال رہے رمضان المبارک میں سحری تک کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئےکورونا ویکسینیشن سنٹئرز کے اوقات کار جاری کئے گئے تھے۔جس کے مطابق رمضان المبارک میں پہلی شفٹ صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک ہو گی جب کہ دوسری شفٹ رات 9 بجے سے صبح 1 بجے تک ہو گی۔
مشہور خبریں۔
پاکستانی حجاج ابھی تک بلا تکلیف
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزارت مذہبی امور کی جانب سے حجاج کے
مئی
صیہونی حکومت نے حزب اللہ کے تین ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں: ہفتہ کی شام اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس
جولائی
enter
?️ 18 اپریل 2023test Short Link Copied
ملک بھر میں سخت سیکیورٹی میں چہلم کے جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں
?️ 17 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں آج حضرت امام حسینؑ اور ان
ستمبر
توہین عدالت کا مرتکب قرار دیاگیا، اب کمیٹی اجلاس میں نہیں جاؤں گا، جسٹس جمال مندوخیل
?️ 27 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس
جنوری
صارفین کیلئے اب ڈیسک ٹاپ سے واٹس ایپ آڈیو اور ویڈیو کال کرنا ہوا ممکن
?️ 5 مارچ 2021 سان فرانسسكو {سچ خبریں} واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولیت
مارچ
پاکستان اور بھارت نے سیزفائر پر رضامندی کی تصدیق کردی
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کی جانب سے سیزفائر پر
مئی
کیا ایران اور امریکہ نے جوہری مسئلے کے بارے میں بات چیت کی ہے؟
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: برطانوی خبر رساں ایجنسی نے لکھا ہے کہ قطر نے
ستمبر