?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرتوانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ساری دنیا میں کورونا کی بندشیں مہنگائی کا سبب بن گئی ہیں، کورونا کی بندشوں کے باعث امریکامیں مہنگائی کی شرح 30سال ، یورپ میں 13سال کی بلندترین سطح پرہے۔دنیا کے اکثر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں مہنگائی کی سطح کم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرتوانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ساری دنیا میں کورونا کی بندشیں مہنگائی کا سبب بن گئی ہیں، امریکامیں مہنگائی کی شرح 30سال ، یورپ میں 13سال کی بلندترین سطح پرہے جبکہ پاکستان میں بننے والی موٹرویز اور سڑکیں 2013 کے داموں سے بھی سستی ہیں۔
گذشتہ روز وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہناتھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک مشکل فیصلہ ہے، پاکستان میں عالمی منڈی کے مقابلے میں قیمتیں کم بڑھائی گئیں۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں بڑھتی قیمتوں کے باعث پیٹرولیم قیمتیں بڑھائیں، عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوا۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح بتدریج کم کر رہی ہے، آج بھی اکثر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں تیل کی قیمتیں کم ہیں۔
مشہور خبریں۔
جنگ بندی کی قرارداد کے ویٹو سے امریکہ کا جھوٹ سامنے آیا
?️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: امریکہ کی طرف سے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی
نومبر
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد، اسدعمر کی درخواست منظور
?️ 14 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سفارتی سائفر سے
ستمبر
غزہ کی تازی ترین صورتحال
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ممتاز تجزیہ نگار ناحوم برنیاع نے اعتراف کیا
فروری
افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ دہشت گرد گروپوں کے ہاتھ لگ چکا ہے، دفتر خارجہ
?️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے
ستمبر
فلسطینی جوانوں کا آئیڈیل کون؟
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں گزشتہ روز جنین کے علاقے میں فلسطینیوں اور
جون
اسلامی ممالک کے لئے سعودی مالی امداد کی پالیسی میں تبدیلی
?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی حکام دوسرے ممالک کو ترقی کے لیے امداد فراہم کرنے
جنوری
پی ٹی آئی نے عمران خان کے امریکا سے متعلق حالیہ بیان پر چلنے والی رپورٹس مسترد کر دیں
?️ 14 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حالیہ
نومبر
کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مزید 3 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست
?️ 16 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک
اکتوبر