?️
ملتان (سچ خبریں) کمشنرملتان نے کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کل سے پابندیوں کا اعلان کردیا ہےانہوں نے کورونا ویکسی نیشن ٹارگٹ پورا کرنے کا حکم بھی دے دیاہے ان کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں ویکسی نیشن کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف کل سے پابندیوں کا اعلان کردیا ، کمشنر ملتان نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانےوالوں پر متعدد سہولیات کی بندش کر دی جائےگی۔کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد نے کورونا ویکسی نیشن ٹارگٹ پورا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا اسکولوں میں ویکسی نیشن کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔
یاد رہے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیڑھ سال سے پاکستان دنیا کی طرح کورونا کا مقابلہ کررہاہے، بندشوں کا فیصلہ وبا کا پھیلاؤ دیکھ کر کیا جاتا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب تک ویکسینیشن کا ہدف پورا نہیں ہوگا بندشوں کا سامنارہےگا، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکے، اندرونی اجتماعات میں 200سے بڑھا کر300لوگوں کی شرکت کی اجازت دی جارہی ہے۔
این سی او سی کے سربراہ نے کہا تھا کہ دنیا سمجھ چکی ہے کہ اس وبا سے نکلنے کا طریقہ کار ویکسینیشن ہے،بندشوں کافیصلہ شہروں میں ویکسینیشن لگانےکی بنیاد پرکیاجارہاہے، 8شہروں میں پہلی اکتوبر سے بندشوں میں کمی کرنے جارہے ہیں، ان 8شہروں میں ہدف کے مطابق ویکسینیشن ہوئی ہے، ان شہروں میں اسکردو،گلگت ،کوئٹہ پشاور،اسلام آبادراولپنڈی شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
کراچی: جاپانی فرم کی سی ویو دو دریا سے پورٹ قاسم تک فیری سروس شروع کرنے کی تجویز
?️ 5 جولائی 2023کراچی: (سچ خبریں) جاپانی کمپنی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
جولائی
دماغی مسائل کے باعث 10 ہزار برطانوی فوجی نوکری سے برطرف
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق عراق اور افغانستان پر حملے
جنوری
ترکی کا شمال مشرقی شام پر ڈرون حملہ
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:ترک فوج نے شام کے صوبے الحسکہ کو ڈرون حملے میں
اگست
صیہونیوں کا شام میں اپنی شکست کا اعتراف
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:اعلیٰ سطحی صیہونی سکیورٹی ذرائع نے شامی حکومت کو گرانے کا
نومبر
طالبان نے افغانستان کے سینکڑوں اضلاع پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا
?️ 24 جون 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان کے سینکڑوں اضلاع پر قبضہ کرنے کا
جون
پھانسی کے منتظر سعودی قیدی
?️ 20 ستمبر 2021 (سچ خبریں) سعودی لیکس کے سعودی عرب میں شفافیت اور عدالتی انصاف
ستمبر
ہانیہ عامر کا ایوارڈ شو میں غزہ سے اظہارِ یکجہتی
?️ 13 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کے معروف ترین ’ہم اسٹائل ایوارڈز‘ کی تقریب
مئی
بھارت میں دردناک حادثہ، آکسیجن کی سپلائی بند ہونے سے درجنوں مریض ہلاک ہوگئے
?️ 21 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ایک دردناک حادثہ پیش
اپریل